🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

پی ڈی ایف کتاب کو ٹیکسٹ میں کیسے کنورٹ کیا جاتا ہے سیکھنے کے لیے ہماری کلاس جوائن کریں اپنے آپ کو رجسٹر کیجیے۔ مزید تفصیلات کے لیے اس نمبر پر رابطہ کریں۔
+92-331-5902482 New
سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن ابي داود میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (5274)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
111. باب ما يقول الرجل إذا رأى الهلال
باب: آدمی نیا چاند دیکھے تو کیا کہے؟
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5092
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيل، حَدَّثَنَا أَبَانُ، حَدَّثَنَا قَتَادَةُ، أَنَّهُ بَلَغَهُ" أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا رَأَى الْهِلَالَ، قَالَ:" هِلَالُ خَيْرٍ، وَرُشْدٍ هِلَالُ خَيْرٍ، وَرُشْدٍ هِلَالُ خَيْرٍ، وَرُشْدٍ آمَنْتُ بِالَّذِي خَلَقَكَ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ، ثُمَّ يَقُولُ: الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي ذَهَبَ بِشَهْرِ كَذَا، وَجَاءَ بِشَهْرِ كَذَا".
قتادہ کہتے ہیں کہ انہیں یہ بات پہنچی ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب نیا چاند دیکھتے تو فرماتے: «هلال خير ورشد هلال خير ورشد هلال خير ورشد آمنت بالذي خلقك» یہ خیر و رشد کا چاند ہے، یہ خیر و رشد کا چاند ہے، یہ خیر و رشد کا چاند ہے، میں ایمان لایا اس پر جس نے تجھے پیدا کیا ہے یہ تین مرتبہ فرماتے، پھر فرماتے: شکر ہے، اس اللہ کا جو فلاں مہینہ لے گیا اور فلاں مہینہ لے آیا۔ [سنن ابي داود/أبواب النوم /حدیث: 5092]
سیدنا قتادہ رضی اللہ عنہ کو یہ روایت پہنچی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب نیا چاند دیکھتے، تو کہتے: «هِلَالُ خَيْرٍ وَرُشْدٍ، هِلَالُ خَيْرٍ وَرُشْدٍ، هِلَالُ خَيْرٍ وَرُشْدٍ، آمَنْتُ بِالَّذِي خَلَقَكَ» خیر اور ہدایت کا چاند، خیر اور ہدایت کا چاند، خیر اور ہدایت کا چاند، میں ایمان لایا اس ذات پر جس نے تجھے پیدا کیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم یہ تین بار فرماتے۔ اس کے بعد فرماتے: «الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي ذَهَبَ بِشَهْرِ كَذَا، وَجَاءَ بِشَهْرِ كَذَا» حمد اس اللہ کی جو فلاں مہینے کو لے گیا اور فلاں مہینہ لے آیا۔ [سنن ابي داود/أبواب النوم /حدیث: 5092]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏تفرد بہ ابو داود (ضعیف الإسناد)» ‏‏‏‏ (سند میں قتادہ تابعی اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے درمیان انقطاع ہے، معلوم نہیں کہ تابعی کو ساقط کیا ہے یا صحابی کو، جب کہ قتادہ مدلس بھی ہیں)
قال الشيخ الألباني: ضعيف الإسناد
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف
السند مرسل،وروي متصلاً ولا يصح كما قال الإمام أبو داود رحمه اللّٰه في كتاب المراسيل (527)
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 176

الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥قتادة بن دعامة السدوسي، أبو الخطابثقة ثبت مشهور بالتدليس
👤←👥أبان بن يزيد العطار، أبو يزيد
Newأبان بن يزيد العطار ← قتادة بن دعامة السدوسي
ثقة
👤←👥موسى بن إسماعيل التبوذكي، أبو سلمة
Newموسى بن إسماعيل التبوذكي ← أبان بن يزيد العطار
ثقة ثبت
تخريج الحديث:
کتاب
نمبر
مختصر عربی متن
سنن أبي داود
5092
هلال خير ورشد هلال خير ورشد هلال خير ورشد آمنت بالذي خلقك ثلاث مرات ثم يقول الحمد لله الذي ذهب بشهر كذا وجاء بشهر كذا
سنن ابوداود کی حدیث نمبر 5092 کے فوائد و مسائل
الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 5092
فوائد ومسائل:
مذکورہ دعا باتفاق محققین ضعیف ہے، تاہم ایک دوسری دعا مسند احمد اور جامع الترمذی میں ہے جس کی بابت علمائے محققین لکھتے ہیں۔
حسن لشواھدہ یعنی یہ دُعا شواہد کی بنا پر حسن درجے کی ہے۔
اور وہ دعا یہ ہے۔
الله اكبراللَّهُمَّ أهِلَّه علينا بالأمنِ والإيمانِ، والسَّلامةِ والإسلامِ، رَبُّنا ورَبُّك اللهُ۔
(مسند احمد162/1 وجامع الترمذی الدعوات حدیث 3451) جب کہ ایک دعا سنن دارمی میں بھی ہے۔
جس کے الفاظ یہ ہیں۔
  الله اكبراللَّهُمَّ أهِلَّه علينا بالأمنِ والإيمانِ، والسَّلامةِ والإسلامِ، والتَّوفيقِ لِما تحِبُّ وترضى، رَبُّنا ورَبُّك اللهُ (سنن دارمي، الصوم، باب ما یقال عند رؤیة الھلال، حدیث 1693) لہذا ان دو دعائوں میں سے کسی ایک کوچانددیکھتے ہوئے پڑھا جاسکتا ہے۔
تفصیل کےلئے دیکھئے۔
(الموسوعة الحدیثیة، مسند إمام أحمد: 317/3، 381، حدیث 1397 و صحیح سنن الترمذي للألباني: 3/157 حدیث 3451)
[سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 5092]

Sunan Abi Dawud Hadith 5092 in Urdu