سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
126. باب فِي الْهَوَى
باب: خواہش نفس کی برائی کا بیان۔
حدیث نمبر: 5130
حَدَّثَنَا حَيْوَةُ بْنُ شُرَيْحٍ، حَدَّثَنَا بَقِيَّةُ، عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ عَنْ خَالِدِ بْنِ مُحَمَّدٍ الثَّقَفِيِّ، عَنْ بِلَالِ بْنِ أَبِي الدَّرْدَاءِ، عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" حُبُّكَ الشَّيْءَ: يُعْمِي وَيُصِمُّ".
ابو الدرداء رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمہارا کسی چیز سے محبت کرنا تمہیں اندھا بہرہ بنا دیتا ہے ۱؎“۔ [سنن ابي داود/أبواب النوم /حدیث: 5130]
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کسی شے کی محبت تمہیں اندھا اور بہرا بنا دیتی ہے۔“ [سنن ابي داود/أبواب النوم /حدیث: 5130]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ أبوداود، (تحفة الأشراف: 10922)، وقد أخرجہ: مسند احمد (5/194، 6/450) (ضعیف)» (اس کے راوی ابوبکر بن ابی مریم ضعیف ہیں)
وضاحت: ۱؎: یعنی محب کو محبوب کے عیوب نظر نہیں آتے، اور نہ ہی اس کی ناگوار باتیں اسے ناگوار لگتی ہیں۔
قال الشيخ الألباني: ضعيف
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف
أبو بكر بن أبي مريم : ضعيف
وروي البيھقي في شعب الإيمان (412) عن أبي الدرداء رضي اللّٰه عنه قال : ’’ حبك الشئ يعمي ويصم ‘‘ وسنده صحيح والحمد للّٰه
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 178
إسناده ضعيف
أبو بكر بن أبي مريم : ضعيف
وروي البيھقي في شعب الإيمان (412) عن أبي الدرداء رضي اللّٰه عنه قال : ’’ حبك الشئ يعمي ويصم ‘‘ وسنده صحيح والحمد للّٰه
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 178
الرواة الحديث:
تخريج الحديث:
کتاب | نمبر | مختصر عربی متن |
|---|---|---|
سنن أبي داود |
5130
| حبك الشيء يعمي ويصم |
سنن ابوداود کی حدیث نمبر 5130 کے فوائد و مسائل
الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 5130
فوائد ومسائل:
یہ روایت ضعیف ہے۔
تاہم یہ کیفیت عام لوگوں میں ایک حقیقت واقعہ ہے۔
کہ جب ان کے زہن پر کوئی بات غالب آجائے۔
تو انہیں اس کے خلاف کوئی کچھ کہے وہ اس سے متاثر نہیں ہوتے ہیں۔
البتہ اصحاب ایمان بحمد اللہ اس غلو سے محفوظ رہتے ہیں۔
محبت میں غلو کرتے ہیں نہ عداوت میں۔
یہ روایت ضعیف ہے۔
تاہم یہ کیفیت عام لوگوں میں ایک حقیقت واقعہ ہے۔
کہ جب ان کے زہن پر کوئی بات غالب آجائے۔
تو انہیں اس کے خلاف کوئی کچھ کہے وہ اس سے متاثر نہیں ہوتے ہیں۔
البتہ اصحاب ایمان بحمد اللہ اس غلو سے محفوظ رہتے ہیں۔
محبت میں غلو کرتے ہیں نہ عداوت میں۔
[سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 5130]
Sunan Abi Dawud Hadith 5130 in Urdu
بلال بن أبي الدرداء الأنصاري ← عويمر بن مالك الأنصاري