پی ڈی ایف کتاب کو ٹیکسٹ میں کیسے کنورٹ کیا جاتا ہے سیکھنے کے لیے ہماری کلاس جوائن کریں اپنے آپ کو رجسٹر کیجیے۔ مزید تفصیلات کے لیے اس نمبر پر رابطہ کریں۔
+92-331-5902482
+92-331-5902482
سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
181. باب في مشى النساء مع الرجال في الطريق
باب: عورتیں مردوں کے ساتھ راستہ میں کس طرح چلیں؟
حدیث نمبر: 5273
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ فَارِسٍ , حَدَّثَنَا أَبُو قُتَيْبَةَ سَلْمُ بْنُ قُتَيْبَةَ , عَنْ دَاوُدَ بْنِ أَبِي صَالِحٍ الْمَدَنِيِّ , عَنْ نَافِعٍ , عَنْ ابْنِ عُمَرَ , أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" نَهَى أَنْ يَمْشِيَ يَعْنِي , الرَّجُلَ بَيْنَ الْمَرْأَتَيْنِ".
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مرد کو دو عورتوں کے بیچ میں چلنے سے منع فرمایا ہے۔ [سنن ابي داود/أبواب السلام /حدیث: 5273]
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ”اس بات سے منع فرمایا کہ کوئی آدمی دو عورتوں کے درمیان ہو کر چلے۔“ [سنن ابي داود/أبواب السلام /حدیث: 5273]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: 7662) (موضوع)» (داود بن ابی صالح حدیثیں گھڑتا تھا)
قال الشيخ الألباني: موضوع
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف جدًا
داود بن أبي صالح : منكر الحديث (تق: 1791) وقال أبو حاتم :’’ مجهول حدّث بحديث منكر‘‘ (الجرح والتعديل 416/3)
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 183
إسناده ضعيف جدًا
داود بن أبي صالح : منكر الحديث (تق: 1791) وقال أبو حاتم :’’ مجهول حدّث بحديث منكر‘‘ (الجرح والتعديل 416/3)
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 183
الرواة الحديث:
تخريج الحديث:
کتاب | نمبر | مختصر عربی متن |
|---|---|---|
سنن أبي داود |
5273
| نهى أن يمشي يعني الرجل بين المرأتين |
سنن ابوداود کی حدیث نمبر 5273 کے فوائد و مسائل
الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 5273
فوائد ومسائل:
یہ حدیث نہایت ضعیف ہے تاہم یہ واضح ہے کہ مسلمان معاشرے میں مردوں اور عورتوں کے حقوق محفوظ اور محترم ہیں، مردوں کو ادب سکھایا گیا ہے کہ عورتوں کا احترام کریں اور اپنے وقارکا بھی خیال رکھیں۔
عورتیں جا رہی ہوں تو کسی طرح جائز نہیں کہ آدمی ان کے درمیان گھس جائے، مگر لازم ہے کہ عورتیں بھی شرعی حجاب اور دیگر آداب کی پابندی اختیار کریں جیسے کہ اور ذکر ہوا ہے۔

[سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 5273]
Sunan Abi Dawud Hadith 5273 in Urdu
نافع مولى ابن عمر ← عبد الله بن عمر العدوي