سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
61. باب من أحق بالإمامة
باب: امامت کا زیادہ حقدار کون ہے؟
حدیث نمبر: 586
حَدَّثَنَا النُّفَيْلِيُّ، حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ، حَدَّثَنَا عَاصِمٌ الْأَحْوَلُ، عَنْ عَمْرِو بْنِ سَلَمَةَ، بِهَذَا الْخَبَرِ، قَالَ: فَكُنْتُ أَؤُمُّهُمْ فِي بُرْدَةٍ مُوَصَّلَةٍ فِيهَا فَتْقٌ، فَكُنْتُ إِذَا سَجَدْتُ خَرَجَتِ اسْتِي.
اس سند سے بھی عمرو بن سلمہ رضی اللہ عنہ سے یہ حدیث مروی ہے، اس میں ہے میں ایک پیوند لگی ہوئی پھٹی چادر میں ان کی امامت کرتا تھا، تو جب میں سجدہ میں جاتا تو میری سرین کھل جاتی تھی۔ [سنن ابي داود/كتاب الصلاة/حدیث: 586]
جناب عاصم احول، سیدنا عمرو بن سلمہ رضی اللہ عنہ سے یہی حدیث روایت کرتے ہیں، اس میں ہے کہ: ”میں ان کی امامت کراتا اور مجھ پر ایک پیوند لگی چادر ہوتی تھی جس میں ایک سوراخ تھا۔ جب میں سجدے میں جاتا تو میری مقعد اس سے ننگی ہو جاتی تھی۔“ [سنن ابي داود/كتاب الصلاة/حدیث: 586]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «انظر ما قبله، (تحفة الأشراف: 4565) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده صحيح
الرواة الحديث:
تخريج الحديث:
کتاب | نمبر | مختصر عربی متن |
|---|---|---|
صحيح البخاري |
4302
| إذا حضرت الصلاة فليؤذن أحدكم ليؤمكم أكثركم قرآنا |
سنن النسائى الصغرى |
768
| ليؤمكم أكثركم قراءة للقرآن |
سنن النسائى الصغرى |
790
| ليؤمكم أكثركم قرآنا |
سنن ابی داود |
586
| فكنت إذا سجدت خرجت استي |
سنن ابوداود کی حدیث نمبر 586 کے فوائد و مسائل
الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث سنن ابي داود 586
586۔ اردو حاشیہ:
نماز میں ستر ڈھانپنا واجب ہے، چنانچہ ان لوگوں نے امام کے لئے عمانی قمیص خریدی۔ [مذكوره بالاحديث 585]
نماز میں ستر ڈھانپنا واجب ہے، چنانچہ ان لوگوں نے امام کے لئے عمانی قمیص خریدی۔ [مذكوره بالاحديث 585]
[سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 586]
Sunan Abi Dawud Hadith 586 in Urdu
عاصم الأحول ← عمرو بن سلمة الجرمي