پی ڈی ایف کتاب کو ٹیکسٹ میں کیسے کنورٹ کیا جاتا ہے سیکھنے کے لیے ہماری کلاس جوائن کریں اپنے آپ کو رجسٹر کیجیے۔ مزید تفصیلات کے لیے اس نمبر پر رابطہ کریں۔
+92-331-5902482
+92-331-5902482
سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
127. باب من جهر بها
باب: «بسم الله الرحمن الرحيم» زور سے پڑھنے کے قائلین کی دلیل کا بیان۔
حدیث نمبر: 787
حَدَّثَنَا زِيَادُ بْنُ أَيُّوبَ، حَدَّثَنَا مَرْوَانُ يَعْنِي ابْنَ مُعَاوِيَةَ، أَخْبَرَنَا عَوْفٌ الْأَعْرَابِيُّ، عَنْ يَزِيدَ الْفَارِسِيِّ، حَدَّثَنَا ابْنُ عَبَّاسٍ، بِمَعْنَاهُ، قَالَ فِيهِ: فَقُبِضَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَلَمْ يُبَيِّنْ لَنَا أَنَّهَا مِنْهَا، قَالَ أَبُو دَاوُد: قَالَ الشَّعْبِيُّ، وَأَبُو مَالِكٍ، وَقَتَادَةُ، وَثَابِتُ بْنُ عُمَارَةَ: إِنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمْ يَكْتُبْ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ حَتَّى نَزَلَتْ سُورَةُ النَّمْلِ هَذَا مَعْنَاهُ.
اس سند سے بھی ابن عباس رضی اللہ عنہما سے اسی مفہوم کی روایت آئی ہے، اس میں ہے کہ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا انتقال ہو گیا، اور آپ نے ہم سے بیان نہیں کیا کہ سورۃ برات انفال میں سے ہے۔ ابوداؤد کہتے ہیں: شعبی، ابو مالک، قتادہ اور ثابت بن عمارہ نے کہا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے «بسم الله الرحمن الرحيم» نہیں لکھا یہاں تک کہ سورۃ النمل نازل ہوئی، یہی اس کا مفہوم ہے۔ [سنن ابي داود/أبواب تفريع استفتاح الصلاة /حدیث: 787]
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے مذکورہ حدیث کے ہم معنی بیان کیا اور اس میں کہا: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات ہو گئی اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمارے لیے یہ واضح نہیں فرمایا کہ یہ (سورۃ براءۃ) سورۃ الانفال میں سے ہے (یا نہیں)۔“ امام ابوداؤد رحمہ اللہ نے فرمایا کہ شعبی، ابو مالک، قتادہ اور ثابت بن عمارہ نے کہا ہے: ”نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے (اپنے مکتوبات وغیرہ میں) «بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ» ”اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان، ہمیشہ رحم فرمانے والا ہے“ لکھنی شروع نہیں کی حتیٰ کہ سورۃ النمل نازل ہو گئی۔“ یہ اس روایت کا مفہوم ہے۔ [سنن ابي داود/أبواب تفريع استفتاح الصلاة /حدیث: 787]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «انظر ما قبلہ، (تحفة الأشراف: 9819) (ضعیف)»
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده حسن
انظر الحديث السابق (786)
انظر الحديث السابق (786)
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥عبد الله بن العباس القرشي، أبو العباس | صحابي | |
👤←👥يزيد الفارسي يزيد الفارسي ← عبد الله بن العباس القرشي | مقبول | |
👤←👥عوف بن أبي جميلة الأعرابي، أبو سهل عوف بن أبي جميلة الأعرابي ← يزيد الفارسي | صدوق رمي بالقدر والتشيع | |
👤←👥مروان بن معاوية الفزاري، أبو عبد الله مروان بن معاوية الفزاري ← عوف بن أبي جميلة الأعرابي | ثقة حافظ وكان يدلس أسماء الشيوخ | |
👤←👥زياد بن أيوب الطوسي، أبو هاشم زياد بن أيوب الطوسي ← مروان بن معاوية الفزاري | ثقة حافظ |
Sunan Abi Dawud Hadith 787 in Urdu
يزيد الفارسي ← عبد الله بن العباس القرشي