سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
183. باب من ذكر التورك في الرابعة
باب: چوتھی رکعت میں تورک (سرین پر بیٹھنے) کا بیان۔
حدیث نمبر: 964
حَدَّثَنَا عِيسَى بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْمِصْرِيُّ، حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ، عَنْ اللَّيْثِ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ مُحَمَّدٍ الْقُرَشِيِّ، وَيَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ حَلْحَلَةَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ عَطَاءٍ، أَنَّهُ كَانَ جَالِسًا مَعَ نَفَرٍ مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، بِهَذَا الْحَدِيثِ، وَلَمْ يَذْكُرْ أَبَا قَتَادَةَ، قَالَ:" فَإِذَا جَلَسَ فِي الرَّكْعَتَيْنِ جَلَسَ عَلَى رِجْلِهِ الْيُسْرَى، فَإِذَا جَلَسَ فِي الرَّكْعَةِ الْأَخِيرَةِ قَدَّمَ رِجْلَهُ الْيُسْرَى وَجَلَسَ عَلَى مَقْعَدَتِهِ".
محمد بن عمرو بن عطاء سے روایت ہے کہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب کی ایک جماعت کے ساتھ (ایک مجلس میں) بیٹھے ہوئے تھے، پھر انہوں نے یہی مذکورہ حدیث بیان کی، اور ابوقتادہ کا ذکر نہیں کیا کہا: جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم دو رکعت کے بعد (تشہد کے لیے) بیٹھتے تو اپنے بائیں پیر پر بیٹھتے اور جب اخیر رکعت کے بعد بیٹھتے تو اپنا بایاں پیر (دائیں جانب) آگے نکال لیتے اور اپنے سرین پر بیٹھتے۔ [سنن ابي داود/أبواب تفريع استفتاح الصلاة /حدیث: 964]
جناب محمد بن عمرو بن عطاء رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ وہ چند اصحابِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ بیٹھے ہوئے تھے۔ یہی (مذکورہ) حدیث بیان کی۔ انہوں نے (یعنی عیسیٰ بن ابراہیم نے) ابوقتادہ رضی اللہ عنہ کا ذکر نہیں کیا۔ کہا: ”جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم دو رکعتوں پر بیٹھتے تو اپنے بائیں پاؤں پر بیٹھتے اور جب آخری رکعت ہوتی تو اپنے بائیں پاؤں کو ایک طرف نکال دیتے اور اپنی سرین پر بیٹھ جاتے (جسے «تَوَرُّک» کہا جاتا ہے)۔“ [سنن ابي داود/أبواب تفريع استفتاح الصلاة /حدیث: 964]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «انظر حدیث رقم:730، (تحفة الأشراف: 11897) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح
انظر الحديث السابق (732)
انظر الحديث السابق (732)
الرواة الحديث:
Sunan Abi Dawud Hadith 964 in Urdu
محمد بن عمرو الديلي ← محمد بن عمرو العامري