🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحیح ابن خزیمہ میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (3080)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
770. (537) باب صلاة الترغيب والترهيب
ترغیب وترہیب والی نماز کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1218
حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ الأُمَوِيُّ ، حَدَّثَنَا أَبِي ، نَا الأَعْمَشُ ، عَنْ رَجَاءٍ الأَنْصَارِيِّ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَدَّادِ بْنِ الْهَادِ ، عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ ، قَالَ: خَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَخَرَجْتُ مَعَهُ أَلْتَمِسُهُ، أَسْأَلُ كُلَّ مَنْ مَرَرْتُ بِهِ، فَيَقُولُ: مَرَّ قَبْلُ، حَتَّى مَرَرْتُ فَوَجَدْتُهُ يُصَلِّي، فَانْتَظَرْتُهُ حَتَّى انْصَرَفَ، وَقَدْ أَطَالَ الصَّلاةَ، فَقُلْتُ: لَقَدْ رَأَيْتُكَ طَوَّلْتَ تَطْوِيلا مَا رَأَيْتُكَ صَلَّيْتَهَا هَكَذَا قَالَ:" إِنِّي صَلَّيْتُ صَلاةَ رَغْبَةٍ وَرَهْبَةٍ، سَأَلْتُ اللَّهَ ثَلاثًا، فَأَعْطَانِي اثْنَتَيْنِ وَمَنَعَنِي وَاحِدَةً، سَأَلْتُهُ أَنْ لا يُهْلِكَ أُمَّتِي غَرَقًا فَأَعْطَانِيهَا، وَسَأَلْتُهُ أَنْ لا يُسَلِّطَ عَدُوًّا مِنْ غَيْرِهِمْ فَأَعْطَانِيهَا، وَسَأَلْتُهُ أَنْ لا يُلْقِيَ بَأْسَهُمْ بَيْنَهُمْ فَرَدَّ عَلَيَّ"
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم باہر تشریف لے گئے تو میں بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو تلاش کرتے ہوئے باہر نکلا، میں جس شخص کے پاس سے بھی گزرتا، اُس سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں پو چھتا تو وہ جواب دیتا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم تھوڑی دیر پہلے گزرے ہیں۔ حتیٰ کہ میں ایک جگہ سے گزرنے لگا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو نماز پڑھتے ہوئے پایا۔ میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا انتظار کیا حتیٰ کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز مکمّل کرلی اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک طویل نماز ادا فرمائی۔ میں نے عرض کی کہ (اللہ کے رسول) میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو بڑی طویل نماز پڑھتے ہوئے دیکھا ہے، میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو (پہلے کبھی) اس طرح نماز پڑھتے ہوئے نہیں دیکھا - آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بیشک میں نے ترغیب و ترہیب والی نماز ادا کی ہے۔ میں نے اللہ تعالیٰ سے تین دعائیں مانگیں تو اُس نے میری دو دعائیں قبول کرلیں اور ایک قبول نہیں فرمائی۔ میں نے اُس سے دعا کی کہ وہ میری اُمّت کو غرق کرکے ہلاک نہ کرے تو میری یہ دعا قبول فرمالی، اور میں نے اُس سے سوال کیا کہ اُن پر اُن کے دشمن کو مسلط نہ کرنا تو اُس نے میری یہ دعا بھی قبول کرلی - اور میں نے یہ دعا مانگی کہ ان کی باہمی خانہ جنگی نہ ہو تو اُس نے میری یہ دعا رد کردی۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب التطوع غير ما تقدم ذكرنا لها/حدیث: 1218]
تخریج الحدیث: «اسناده ضعيف، أخرجه ابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1218، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 3951، وأحمد فى (مسنده) برقم: 22509، وابن أبى شيبة فى (مصنفه) برقم: 30121، والطبراني فى(الكبير) برقم: 70»

الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥معاذ بن جبل الأنصاري، أبو عبد الرحمنصحابي
👤←👥عبد الله بن شداد الليثي، أبو الوليد
Newعبد الله بن شداد الليثي ← معاذ بن جبل الأنصاري
ثقة
👤←👥رجاء الأنصاري
Newرجاء الأنصاري ← عبد الله بن شداد الليثي
مقبول
👤←👥سليمان بن مهران الأعمش، أبو محمد
Newسليمان بن مهران الأعمش ← رجاء الأنصاري
ثقة حافظ
👤←👥يحيى بن سعيد الأموي، أبو أيوب
Newيحيى بن سعيد الأموي ← سليمان بن مهران الأعمش
ثقة
👤←👥سعيد بن يحيى الأموي، أبو عثمان
Newسعيد بن يحيى الأموي ← يحيى بن سعيد الأموي
ثقة
صحیح ابن خزیمہ کی حدیث نمبر 1218 کے فوائد و مسائل
الشيخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ، فوائد و مسائل، صحیح ابن خزیمہ ح : 1218
فوائد:
➊ کسی خاص چیز کی طلب کی خاطر خلوصِ دل سے نماز کا اہتمام کیا جائے، پھر بارگاہِ ایزدی میں گڑگڑا کر دعا کی جائے تو ایسی دعا حتی الامکان قبول ہوتی ہے۔
➋ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی دعا کے فیض سے تمام امتِ مسلمہ قحط سالی کا شکار نہیں ہو سکتی۔
تمام امت ایک ساتھ غرق نہیں ہو گی اور کفار امتِ مسلمہ کا کلی خاتمہ نہیں کر سکتے۔
البتہ مسلمانوں کی باہمی لڑائی اور آپس کی خونریزی سے مسلمانوں کی ہیبت و سطوت ختم ہو جائے گی اور اپنی ہلاکت کا یہ خود سامان کریں گے۔
مسلمانوں کی باہمی لڑائیوں کا نتیجہ ہے کہ مسلمان بے وزن، بے وقعت اور ناقدرے ہو گئے ہیں۔
ضرورت اس امر کی ہے کہ مسلمانوں کی صفوں میں اتحاد پیدا کیا جائے، آپس کی لڑائیاں ختم کی جائیں اور ایک دوسرے کو کفر و شرک قرار دینے والی توپوں کے دہانے بند کیے جائیں، یوں اس امت کی عزت و وقار بحال ہو سکتا ہے۔
ورنہ اربوں کی تعداد میں مسلمان ہونے کے باوجود خاک کا ڈھیر ثابت ہوں گے۔
[صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع، حدیث/صفحہ نمبر: 1218]

Sahih Ibn Khuzaymah Hadith 1218 in Urdu