🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحیح ابن خزیمہ میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (3080)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
770. (537) باب صلاة الترغيب والترهيب
ترغیب وترہیب والی نماز کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1219
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، وَأَبُو مُوسَى ، قَالا: حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ ، نَا شُعْبَةُ ، عَنْ أَبِي جَعْفَرٍ الْمَدَنِيِّ ، قَالَ: سَمِعْتُ عُمَارَةَ بْنَ خُزَيْمَةَ يُحَدِّثُ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ حُنَيْفٍ : أَنَّ رَجُلا ضَرِيرًا أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: ادْعُ اللَّهَ أَنْ يُعَافِيَنِي، قَالَ:" إِنَّ شِئْتَ أَخَّرْتُ ذَلِكَ، وَهُوَ خَيْرٌ، وَإِنْ شِئْتَ دَعَوْتُ" . قَالَ أَبُو مُوسَى، قَالَ: فَادْعُهُ، وَقَالا: فَأَمَرَهُ أَنْ يَتَوَضَّأَ، قَالَ بُنْدَارٌ: فَيُحْسِنُ، وَقَالا: وَيُصَلِّي رَكْعَتَيْنِ وَيَدَعُو بِهَذَا الدُّعَاءِ:" اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ وَأَتَوَجَّهُ إِلَيْكَ بِنَبِيِّكَ مُحَمَّدٍ نَبِيِّ الرَّحْمَةِ، يَا مُحَمَّدُ إِنِّي تَوَجَّهْتُ بِكَ إِلَى رَبِّي فِي حَاجَتِي هَذِهِ فَتَقْضِي لِي، اللَّهُمَّ شَفِّعْهُ فِيَّ"، زَادَ أَبُو مُوسَى: وَشَفِّعْنِي فِيهِ، قَالَ: ثُمَّ كَأَنَّهُ شَكَّ بَعْدُ فِي: وَشَفِّعْنِي فِيهِ
سیدنا عثمان بن حنیف رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک نابینا شخص نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت اقدس میں حاضر ہو کر کہنے لگا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اللہ سے دعا فرمائیں کہ وہ مجھے عافیت و سلامتی عطا فرما دے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر تم چاہو تو میں دعا مؤخر کر دیتا ہوں (تم صبر کرنا) تو یہ (تمہارے حق میں) بہت بہتر ہے۔ اور اگر تم چاہو تو میں دعا کر دیتا ہوں۔ جناب ابوموسیٰ کی روایت میں ہے کہاُس شخص نے عرض کی کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم دعا فرما دیں جناب ابوموسیٰ اور محمد بن بشار کی روایت میں یہ ہے کہ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اُسے وضو کرنے کا حُکم دیا۔ جناب بندار کی روایت میں ہے کہ اچھی طرح وضو کرنے کا حُکم دیا پھر دونوں راویوں نے کہا کہ اور دو رکعت نماز پڑھ کر یہ دعا مانگو۔ «‏‏‏‏اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ وَأَتَوَجَّهُ إِلَيْكَ بِنَبِيِّكَ مُحَمَّدٍ نَبِيِّ الرَّحْمَةِ إِنِّي تَوَجَّهْتُ بِكَ إِلَى رَبِّي فِي حَاجَتِي هَذِهِ لِتُقْضَى لِي اللَّهُمَّ فَشَفِّعْهُ فِيَّ» ‏‏‏‏ اے اللہ میں تجھ سے سوال کرتا ہوں اور میں تیری طرف تیرے نبی محمد نبی رحمت کے ذریعے سے متوجہ ہوتا ہوں، اے محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم )، میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعے سے اپنے رب کی طرف توجہ کی، اپنی اس ضرورت و حاجت کے پورا کرانے کے لئے، تاکہ وہ میری یہ حاجت پوری فرما دے۔ اے اللہ، (اپنے نبی کی) سفارش میرے لئے قبول فرما۔ ابوموسٰی کی روایت میں یہ اضافہ ہے کہ اور اس نے میری سفارش اس کے بارے میں قبول فرمالی۔ فرماتے ہی گویا کہ بعد میں ان الفاظ میں شک ہو گیا وَشَفَّعَنِي فِيْهِ (اس لئے بعد میں بیان نہیں کرتے تھے۔) [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب التطوع غير ما تقدم ذكرنا لها/حدیث: 1219]
تخریج الحدیث: اسناده صحيح

الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥عثمان بن حنيف الأوسي، أبو عمروصحابي
👤←👥عمارة بن خزيمة الأنصاري، أبو محمد، أبو عبد الله
Newعمارة بن خزيمة الأنصاري ← عثمان بن حنيف الأوسي
ثقة
👤←👥عمير بن يزيد الأنصاري، أبو جعفر
Newعمير بن يزيد الأنصاري ← عمارة بن خزيمة الأنصاري
ثقة
👤←👥شعبة بن الحجاج العتكي، أبو بسطام
Newشعبة بن الحجاج العتكي ← عمير بن يزيد الأنصاري
ثقة حافظ متقن عابد
👤←👥عثمان بن عمر العبدي، أبو محمد، أبو عبد الله، أبو عدي
Newعثمان بن عمر العبدي ← شعبة بن الحجاج العتكي
ثقة
👤←👥محمد بن المثنى العنزي، أبو موسى
Newمحمد بن المثنى العنزي ← عثمان بن عمر العبدي
ثقة ثبت
👤←👥محمد بن بشار العبدي، أبو بكر
Newمحمد بن بشار العبدي ← محمد بن المثنى العنزي
ثقة حافظ