🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحیح ابن خزیمہ میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (3080)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
783. (550) باب التسوية بين القيام والركوع والسجود فى صلاة الضحى
نماز چاشت میں قیام، رکوع اور سجدہ برابر مقدار میں کرنے کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1235
نَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ وَهْبِ بْنِ مُسْلِمٍ ، حَدَّثَنَا عَمِّي ، أَخْبَرَنِي يُونُسُ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، حَدَّثَنِي عُبَيْدُ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ نَوْفَلٍ ، أَنَّ أَبَاهُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ الْحَارِثِ قَالَ: سَأَلْتُ وَحَرَصْتُ عَلَى أَنْ أَجِدَ أَحَدًا مِنَ النَّاسِ يُخْبِرُنِي أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَبَّحَ سُبْحَةَ الضُّحَى، فَلَمْ أَجِدْ أَحَدًا يُخْبِرُنِي عَنْ ذَلِكَ إِلا أُمَّ هَانِئٍ بِنْتَ أَبِي طَالِبٍ أَخْبَرْتِنِي: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" أَتَى بَعْدَمَا النَّهَارُ يَوْمَ الْفَتْحِ فَأَمَرَ بِثَوْبٍ فَسُتِرَ عَلَيْهِ فَاغْتَسَلَ، ثُمَّ قَامَ فَرَكَعَ ثَمَانِ رَكَعَاتٍ، لا أَدْرِي أَقِيَامُهُ فِيهَا أَطْوَلُ أَمْ رُكُوعُهُ أَمْ سُجُودُهُ، كُلُّ ذَلِكَ مُتَقَارِبٌ" قَالَتْ: فَلَمْ أَرَهُ سَبَّحَهَا قَبْلُ وَلا بَعْدُ"
جناب عبداللہ بن حارث بیان کرتے ہیں کہ میں نے پوچھا اور میری شدید خواہش تھی کہ مجھے کوئی ایسا شخص مل جائے جو مجھے یہ بیان کرے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز چاشت پڑھی ہے، لیکن مجھے سیدہ اُم ہانی بنت ابی طالب رضی اللہ عنہا کے سوا کوئی شخص نہ مل سکا۔ اُنہوں مجھے بتایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فتح مکّہ والے دن سورج بلند ہونے کے بعد (اُن کے گھر) تشریف لائے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک کپڑا لانے کا حُکم دیا، چنانچہ ایک چادر سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے پردہ کر دیا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے غسل کیا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کھڑے ہو کر آٹھ رکعات ادا فرمائیں، مجھے معلوم نہیں کہ ان رکعات میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا قیام زیادہ طویل تھا یا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا رکوع یا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سجدے، یہ تمام چیزیں قریب قریب تھیں، فرماتی ہیں کہ پھر میں نے اس سے پہلے اور بعد میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو نماز چاشت پڑھتے نہیں دیکھا۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب صلاة الضحى/حدیث: 1235]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 280، 357، 1103، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 336، ومالك فى (الموطأ) برقم: 517، وابن الجارود فى "المنتقى"، 1131، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 237، 1233، 1234، 1235، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1187، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 5246، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 225، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1290، 1291، 2763، والترمذي فى (جامعه) برقم: 474، 1579 م، 2734، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 465، 614، وسعيد بن منصور فى (سننه) برقم: 2610، وأحمد فى (مسنده) برقم: 27528»
 
الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥عبد الله بن الحارث الهاشمي، أبو محمدثقة
👤←👥عبد الله بن الحارث الهاشمي، أبو يحيى
Newعبد الله بن الحارث الهاشمي ← عبد الله بن الحارث الهاشمي
ثقة
👤←👥محمد بن شهاب الزهري، أبو بكر
Newمحمد بن شهاب الزهري ← عبد الله بن الحارث الهاشمي
الفقيه الحافظ متفق على جلالته وإتقانه
👤←👥يونس بن يزيد الأيلي، أبو يزيد، أبو بكر
Newيونس بن يزيد الأيلي ← محمد بن شهاب الزهري
ثقة
👤←👥عبد الله بن وهب القرشي، أبو محمد
Newعبد الله بن وهب القرشي ← يونس بن يزيد الأيلي
ثقة حافظ
👤←👥أحمد بن عبد الرحمن القرشي، أبو عبيد الله
Newأحمد بن عبد الرحمن القرشي ← عبد الله بن وهب القرشي
ضعيف الحديث
صحیح ابن خزیمہ کی حدیث نمبر 1235 کے فوائد و مسائل
الشيخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ، فوائد و مسائل، صحیح ابن خزیمہ ح : 1235
فوائد:
➊ ایک کپڑے میں نماز پڑھنا مسنون و مباح ہے۔
➋ نماز چاشت کی رکعات کے قیام اور رکوع و سجود کی طوالت قدرِ مشترک مستحب عمل ہے۔
➌ اشراق، چاشت، ضحی اور اوابین ایک ہی نماز کے مختلف نام ہیں، وقت مختلف ہونے سے اس کے نام مختلف ہو جاتے ہیں۔
[صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع، حدیث/صفحہ نمبر: 1235]

Sahih Ibn Khuzaymah Hadith 1235 in Urdu