صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
97. (97) باب إباحة الوضوء من الركوة والقعب
چمڑے کے چھوٹے اور بڑے برتن سے وضو کرنا جائز ہے
حدیث نمبر: 126
نا مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ ، نا وَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ ، نا شُعْبَةُ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ عَامِرٍ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ: " أُتِيَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِقَعْبٍ صَغِيرٍ فَتَوَضَّأَ مِنْهُ" . فَقُلْتُ لأَنَسٍ: أَكَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَتَوَضَّأُ عِنْدَ كُلِّ صَلاةٍ؟ قَالَ: نَعَمْ، قُلْتُ: فَأَنْتُمْ؟ قَالَ: كُنَّا نُصَلِّي الصَّلَوَاتِ بِالْوَضُوءِ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس چمڑے کے بڑے اور موٹے۔ دل کا چھوٹا برتن لایا گیا۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے وضو کیا۔ (جناب عمرو بن عامر کہتے ہیں) میں نے سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے پوچھا کہ کیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہر نماز کے وقت وضو کیا کرتے تھے؟ انہوں نے فرمایا کہ ہاں، میں نے پوچھا کہ تم لوگ؟ اُنہوں نے فرمایا کہ ہم ایک وضو سے کئی نماز پڑھا کرتے تھے۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب الأواني اللواتي يتوضأ فيهن أو يغتسل/حدیث: 126]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 214، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 126، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 131، أبو داود فى (سننه) برقم: 171، والترمذي فى (جامعه) برقم: 58، 60، والدارمي فى (مسنده) برقم: 747، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 509، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 777، وأحمد فى (مسنده) برقم: 12540»
الرواة الحديث:
Sahih Ibn Khuzaymah Hadith 126 in Urdu
عمرو بن عامر الأنصاري ← أنس بن مالك الأنصاري