صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
845. (612) باب إباحة دخول عبيد المشركين وأهل الذمة المسجد والمسجد الحرام أيضا
مسجد حرام اور دیگر مساجد میں اہل ذمہ اور مشرکوں کے غلاموں کا داخل ہونا جائز ہے
حدیث نمبر: 1329
نَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، نَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ ، أَخْبَرَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ ، أَنَّهُ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ ، يَقُولُ فِي قَوْلِهِ تَعَالَى: إِنَّمَا الْمُشْرِكُونَ نَجَسٌ فَلا يَقْرَبُوا الْمَسْجِدَ الْحَرَامَ بَعْدَ عَامِهِمْ هَذَا سورة التوبة آية 28 قَالَ:" إِلا أَنْ يَكُونَ عَبْدًا أَوْ أَحَدًا مِنْ أَهْلِ الذِّمَّةِ"
جناب ابوزبیر بیان کرتے ہیں کہ اُنہوں نے سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ کو اللہ تعالیٰ کے اس فرمان «إِنَّمَا الْمُشْرِكُونَ نَجَسٌ فَلَا يَقْرَبُوا الْمَسْجِدَ الْحَرَامَ بَعْدَ عَامِهِمْ هَٰذَا» [ سورۃ التوبه: 28 ] ”بلاشبہ مشرکین پلید ہیں، لہٰذا وہ اس سال کے بعد مسجد حرام کے قریب نہ آئیں“ کی تفسیر کرتے ہوئے سنا، اُنہوں نے فرمایا، مگر یہ کہ وہ غلام ہو یا اہل ذمہ کا کوئی فرد ہو (تو وہ مسجد حرام میں داخل ہو سکتا ہے۔) [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب الأفعال المباحة فى المسجد غير الصلاة وذكر الله/حدیث: 1329]
تخریج الحدیث: «اسناده صحيح، أخرجه ابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1329، وعبد الرزاق فى (مصنفه) برقم: 9982، 19357»
الرواة الحديث:
صحیح ابن خزیمہ کی حدیث نمبر 1329 کے فوائد و مسائل
الشيخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ، فوائد و مسائل، صحیح ابن خزیمہ ح : 1329
فوائد:
یہ حدیث دلیل ہے کہ حدودِ حرم میں مشرکین کا داخلہ بند ہے۔ البتہ خدام اور ذمی مشرک حدودِ حرم میں داخل ہو سکتے ہیں یا اس پابندی سے مستثنیٰ ہیں۔
یہ حدیث دلیل ہے کہ حدودِ حرم میں مشرکین کا داخلہ بند ہے۔ البتہ خدام اور ذمی مشرک حدودِ حرم میں داخل ہو سکتے ہیں یا اس پابندی سے مستثنیٰ ہیں۔
[صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع، حدیث/صفحہ نمبر: 1329]
Sahih Ibn Khuzaymah Hadith 1329 in Urdu
محمد بن مسلم القرشي ← جابر بن عبد الله الأنصاري