🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحیح ابن خزیمہ میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (3080)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
846. (613) باب الرخصة فى النوم فى المسجد
مسجد میں سونے کی رخصت کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1330
نَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، نَا يَحْيَى ، نَا عُبَيْدُ اللَّهِ ، أَخْبَرَنِي نَافِعٌ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: " كُنْتُ أَبِيتُ فِي الْمَسْجِدِ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَنَا أَعْزَبُ"
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے عہد مبارک میں مسجد نبوی میں رات کو سویا کرتا تھا حالانکہ میں کنوارا تھا۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب الأفعال المباحة فى المسجد غير الصلاة وذكر الله/حدیث: 1330]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 440، 1121، 3738، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 2478، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1330، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 7070، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 721، والترمذي فى (جامعه) برقم: 321، 3825، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 751، 3919، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 4405، 4716، وأحمد فى (مسنده) برقم: 4581»
 
الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥عبد الله بن عمر العدوي، أبو عبد الرحمنصحابي
👤←👥نافع مولى ابن عمر، أبو عبد الله
Newنافع مولى ابن عمر ← عبد الله بن عمر العدوي
ثقة ثبت مشهور
👤←👥عبيد الله بن عمر العدوي، أبو عثمان
Newعبيد الله بن عمر العدوي ← نافع مولى ابن عمر
ثقة ثبت
👤←👥يحيى بن سعيد القطان، أبو سعيد
Newيحيى بن سعيد القطان ← عبيد الله بن عمر العدوي
ثقة متقن حافظ إمام قدوة
👤←👥محمد بن بشار العبدي، أبو بكر
Newمحمد بن بشار العبدي ← يحيى بن سعيد القطان
ثقة حافظ
صحیح ابن خزیمہ کی حدیث نمبر 1330 کے فوائد و مسائل
الشيخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ، فوائد و مسائل، صحیح ابن خزیمہ ح : 1330
فوائد:
➊ جوان مردوں کا مسجد میں سونا اور مسجد کو مسکن بنانا جائز ہے اور اس میں کسی قسم کی قباحت نہیں ہے۔
➋ نیز اصحابِ صفہ کا مسکن مسجدِ نبوی ہی تھی۔
➌ مسجد میں جوان مرد کے سونے سے وہ محتلم بھی ہو سکتا ہے، سو حالتِ جنابت و احتلام میں مسجد میں ٹھہرنا مکروہ ہے۔
➍ اس حالت میں فوراً مسجد سے نکل کر غسلِ جنابت کرنا چاہیے اور حالتِ طہارت میں جتنی دیر چاہے مسجد میں قیام و آرام جائز ہے۔
[صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع، حدیث/صفحہ نمبر: 1330]

Sahih Ibn Khuzaymah Hadith 1330 in Urdu