🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحیح ابن خزیمہ میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (3080)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
879. (646) باب التسوية بين كل ركوع وبين القيام الذى قبله من صلاة الكسوف
نماز کسوف میں ہر رکوع کو اس سے پہلے قیام کے برابر کرنے کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1386
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ ، حَدَّثَنَا عَطَاءٌ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: انْكَسَفَتِ الشَّمْسُ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَذَلِكَ يَوْمَ مَاتَ فِيهِ ابْنُهُ إِبْرَاهِيمُ ابْنُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَصَلَّى بِالنَّاسِ سِتَّ رَكَعَاتٍ فِي أَرْبَعِ سَجَدَاتٍ، كَبَّرَ، ثُمَّ قَرَأَ فَأَطَالَ الْقِرَاءَةَ، ثُمَّ رَكَعَ نَحْوًا مِمَّا قَامَ، ثُمَّ رَفَعَ رَأْسَهُ، فَقَرَأَ دُونَ الْقِرَاءَةِ الأُولَى، ثُمَّ رَكَعَ نَحْوًا مِمَّا قَرَأَ، ثُمَّ رَفَعَ رَأْسَهُ، فَقَرَأَ دُونَ الْقِرَاءَةِ الثَّانِيَةِ، ثُمَّ رَكَعَ نَحْوًا مِمَّا قَرَأَ، ثُمَّ رَفَعَ رَأْسَهُ، ثُمَّ انْحَدَرَ فَسَجَدَ سَجْدَتَيْنِ، ثُمَّ قَامَ فَصَلَّى ثَلاثَ رَكَعَاتٍ قَبْلَ أَنْ يَسْجُدَ لَيْسَ فِيهَا رَكْعَةٌ إِلا الَّتِي قَبْلَهَا أَطْوَلُ مِنَ الَّتِي بَعْدَهَا، إِلا أَنَّ رُكُوعَهُ نَحْوًا مِنْ قِيَامِهِ، ثُمَّ تَأَخَّرَ فِي صَلاتِهِ فَتَأَخَّرَتِ الصُّفُوفُ مَعَهُ، ثُمَّ تَقَدَّمَ فَتَقَدَّمَتِ الصُّفُوفُ مَعَهُ، فَقَضَى الصَّلاةَ وَقَدْ أَضَاءَتِ الشَّمْسُ، ثُمَّ قَالَ:" أَيُّهَا النَّاسُ، إِنَّمَا الشَّمْسُ وَالْقَمَرُ آيَتَانِ مِنْ آيَاتِ اللَّهِ، وَإِنَّهُمَا لا يَنْكَسِفَانِ لِمَوْتِ بَشَرٍ، فَإِذَا رَأَيْتُمْ شَيْئًا مِنْ ذَلِكِ، فَصَلُّوا حَتَّى تَنْجَلِيَ"
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے عہد مبارک میں جس دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا لخت جگرسیدنا ابراہیم رضی اللہ عنہ فوت ہوا، اُس دن سورج کو گرہن لگا۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں کو نماز چھ رکوع چار سجدوں کے ساتھ ادا کرائی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تکبیر کہی پھر طویل قراءت کی، پھر اپنی قراءت کے برابر طویل رکوع کیا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے رکوع سے اپنا سر مبارک اُٹھایا تو پہلی قراءت سے کچھ کم قراءت کی پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی قراءت کی مقدار کے برابر طویل رکوع کیا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے رکوع سے سر مبارک اُٹھایا تو اپنی دوسری قرائت سے کچھ کم قراءت کی، پھر اس قراءت کے برابر رکوع کیا، پھر اپنا سر مبارک اُٹھایا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نیچے جُھک کر دو سجدے کیے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم (دوسری رکعت کے لئے) کھڑے ہو گئے اور سجدے کرنے سے پہلے تین رکوع کیے، ان میں سے ہر رکوع اپنے بعد والے سے طویل ہوتا تھا مگر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا رکوع آپ کے قیام کے برابر ہوتا تھا۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی نماز میں پیچھے ہٹے تو لوگوں کی صفیں بھی آپ کے ساتھ پیچھے ہٹ گئیں۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم آگے پڑھے تو صفیں بھی آگے بڑھ گئیں۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز مکمّل کی تو سورج روشن ہو چکا تھا۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: لوگو، بیشک سورج اور چاند اللہ تعالیٰ کی نشانیوں میں سے دو نشانیاں ہیں اور ان دونوں کو کسی انسان کی موت کی وجہ سے گرہن نہیں لگتا، لہٰذا جب تم گرہن لگا دیکھو تو نماز پڑھا کروحتّیٰ کہ سورج روشن ہو جائے۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب صلاة الكسوف/حدیث: 1386]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 904، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1380، 1381، 1386، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2843، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 1477، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1178، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 3487، وأحمد فى (مسنده) برقم: 14641»
 
الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥جابر بن عبد الله الأنصاري، أبو محمد، أبو عبد الله، أبو عبد الرحمنصحابي
👤←👥عطاء بن أبي رباح القرشي، أبو محمد
Newعطاء بن أبي رباح القرشي ← جابر بن عبد الله الأنصاري
ثبت رضي حجة إمام كبير الشأن
👤←👥ابن جريج المكي، أبو خالد، أبو الوليد
Newابن جريج المكي ← عطاء بن أبي رباح القرشي
ثقة
👤←👥يحيى بن سعيد القطان، أبو سعيد
Newيحيى بن سعيد القطان ← ابن جريج المكي
ثقة متقن حافظ إمام قدوة
👤←👥محمد بن بشار العبدي، أبو بكر
Newمحمد بن بشار العبدي ← يحيى بن سعيد القطان
ثقة حافظ
صحیح ابن خزیمہ کی حدیث نمبر 1386 کے فوائد و مسائل
الشيخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ، فوائد و مسائل، صحیح ابن خزیمہ ح : 1386
فوائد:
یہ حدیث دلیل ہے کہ نماز کسوف کا ہر قیام اور اس کے بعد کا رکوع طوالت میں ایک جیسا ہونا چاہیے۔
اور بعد والا قیام و رکوع پہلے والے قیام و رکوع سے کم طویل ہونا چاہیے۔
[صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع، حدیث/صفحہ نمبر: 1386]

Sahih Ibn Khuzaymah Hadith 1386 in Urdu