الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
905. (672) بَابُ الْجَهْرِ بِالْقِرَاءَةِ فِي صَلَاةِ الِاسْتِسْقَاءِ،
نماز استسقاء میں بلند آواز سے قراءت کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 1419
نَا زَكَرِيَّا بْنُ يَحْيَى بْنِ أَبَانَ الْمِصْرِيُّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ رَبِيعَةَ بْنِ هِشَامِ بْنِ إِسْحَاقَ ، عَنْ عَامِرِ بْنِ لُؤَيٍّ الْمَدِينِيِّ، أَنَّهُ سَمِعَ جَدَّهُ هِشَامَ بْنَ إِسْحَاقَ يُحَدِّثُ، عَنْ أَبِيهِ إِسْحَاقَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، أَنَّ الْوَلِيدَ بْنَ عُتْبَةَ أَمِيرَ الْمَدِينَةِ، أَرْسَلَهُ إِلَى ابْنِ عَبَّاسٍ، فَقَالَ: يَا ابْنَ أَخِي، سَلْهُ كَيْفَ صَنَعَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الاسْتِسْقَاءِ يَوْمَ اسْتَسْقَى بِالنَّاسِ؟ قَالَ إِسْحَاقُ: فَدَخَلْتُ عَلَى ابْنِ عَبَّاسٍ، فَقُلْتُ: يَا أَبَا الْعَبَّاسِ ، كَيْفَ صَنَعَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الاسْتِسْقَاءِ يَوْمَ اسْتَسْقَى؟ قَالَ:" خَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُتَخَشِّعًا، مُتَبَذِّلا، فَصَنَعَ فِيهِ كَمَا يَصْنَعُ فِي الْفِطْرِ وَالأَضْحَى"
جناب اسحاق بن عبداللہ سے روایت ہے کہ مدینہ منوّرہ کے گورنر جناب ولید بن عتبہ نے اُنہیں سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کے پاس بھیجا اور اُنہیں کہا کہ اے میرے بھتیجے، اُن سے پوچھ کر آؤ کہ جس دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں کو ساتھ لیکر بارش کی دعا کی تھی اُس دن آپ نے (دعا اور نماز) استسقاء میں کیسے عمل کیا تھا؟ جناب اسحاق فرماتے ہیں کہ میں سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کی خدمت میں حاضر ہوا۔ میں نے عرض کی کہ اے ابوالعباس، جس روز رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بارش کی دعا کی تھی اُس روز آپ نے دعا اور نماز استسقاء میں کیسے عمل کیا تھا؟ تو اُنہوں نے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم (اُس روز) نہایت عاجزی اور سادگی کے ساتھ نکلے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز استسقاء میں اسی طرح کیا جیسے آپ نماز عیدالفطر اور عید الاضحٰی میں کرتے تھے۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب صلاة الاستسقاء وما فيها من السنن/حدیث: 1419]
الرواة الحديث:
حدیث نمبر: Q1419M
وَالدَّلِيلِ عَلَى ضِدِّ قَوْلِ مَنْ زَعَمَ مِنَ التَّابِعِينَ أَنَّ صَلَاةَ النَّهَارِ عَجْمَاءُ، يُرِيدُ أَنْهُ لَا يَجْهَرُ بِالْقِرَاءَةِ فِي شَيْءٍ مِنْ صَلَوَاتِ النَّهَارِ قَالَ أَبُو بَكْرٍ: فِي خَبَرِ مَعْمَرٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ: جَهَرَ بِالْقِرَاءَةِ.
اور تابعین میں سے اس شخص کے قول کے برخلاف دلیل کا بیان جس نے یہ گمان کیا کہ دن کی نماز گونگی (سری) ہوتی ہے، اس کی مراد یہ ہے کہ دن کی کسی بھی نماز میں بلند آواز سے قراءت نہیں کی جاتی۔ امام ابوبکر رحمه الله فرماتے ہیں کہ معمر کی زہری سے روایت میں ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بلند آواز سے قراءت کی۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب صلاة الاستسقاء وما فيها من السنن/حدیث: Q1419M]
حدیث نمبر: 1419M
قَالَ أَبُو بَكْرٍ: " فِي خَبَرِ مَعْمَرٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ: جَهَرَ بِالْقِرَاءَةِ"
امام ابوبکر رحمه الله فرماتے ہیں کہ معمر کی زہری سے روایت میں بلند آواز سے قراءت کرنے کے الفاظ آئے ہیں۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب صلاة الاستسقاء وما فيها من السنن/حدیث: 1419M]
Sahih Ibn Khuzaymah Hadith 1419 in Urdu
عبد الله بن عباس ← عبد الله بن عباس