صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
910. (677) باب عدد ركعات صلاة العيدين
نماز عیدین کی رکعات کی تعداد کا بیان
حدیث نمبر: 1425
نَا نَا مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ ، ح، وَثناهُ عَبْدَةُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْخُزَاعِيُّ ، أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زِيَادٍ وَهُوَ ابْنُ أَبِي الْجَعْدِ ، عَنْ زُبَيْدٍ الأَيَامِيِّ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى ، عَنْ كَعْبِ بْنِ عُجْرَةَ ، قَالَ: قَالَ عُمَرُ " صَلاةُ الأَضْحَى رَكْعَتَانِ، وَصَلاةُ الْجُمُعَةِ رَكْعَتَانِ، وَصَلاةُ الْفِطْرِ رَكْعَتَانِ، وَصَلاةُ الْمُسَافِرِ رَكْعَتَانِ تَمَامٌ غَيْرُ قَصْرٍ عَلَى لِسَانِ نَبِيِّكُمْ، وَقَدْ خَابَ مَنِ افْتَرَى"
سیدنا عمر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں چاشت کی نماز دو رکعت ہے، نماز جمعہ دو رکعت ہے، نماز عیدالفطر بھی دو رکعت ہے، اور مسافر کی نماز بھی دورکعت ہے، تمہارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی یہ مکمّل، قصر کے بغیر، نمازیں ہیں، اور جس نے (آپ پر) جھوٹ باندھا تو وہ ناکام و نامراد ہوگیا۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب صلاة العيدين، الفطر والأضحى، وما يحتاج فيهما من السنن/حدیث: 1425]
تخریج الحدیث: «اسناده صحيح، أخرجه ابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1425، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2783، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 1419، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1063، 1064، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 5799، وأحمد فى (مسنده) برقم: 263»
الرواة الحديث:
صحیح ابن خزیمہ کی حدیث نمبر 1425 کے فوائد و مسائل
الشيخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ، فوائد و مسائل، صحیح ابن خزیمہ ح : 1425
فوائد:
➊ یہ حدیث دلیل ہے کہ نماز عید دو رکعت ہے اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم بھی دو رکعت نماز ہی ادا کرتے تھے۔
➋ نماز عید چھوٹ جانے کی صورت میں بطور قضا دو رکعت نماز ہی ادا کی جائے گی۔ کیونکہ نماز عید دو رکعت ہی ہے اور قضا دونوں حالتوں میں دو رکعت نماز عید ہی مسنون ہے۔
➊ یہ حدیث دلیل ہے کہ نماز عید دو رکعت ہے اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم بھی دو رکعت نماز ہی ادا کرتے تھے۔
➋ نماز عید چھوٹ جانے کی صورت میں بطور قضا دو رکعت نماز ہی ادا کی جائے گی۔ کیونکہ نماز عید دو رکعت ہی ہے اور قضا دونوں حالتوں میں دو رکعت نماز عید ہی مسنون ہے۔
[صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع، حدیث/صفحہ نمبر: 1425]
Sahih Ibn Khuzaymah Hadith 1425 in Urdu
كعب بن عجرة الأنصاري ← عمر بن الخطاب العدوي