صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
950. (717) بَابُ اسْتِحْبَابِ الرُّجُوعِ مِنَ الْمُصَلَّى مِنْ غَيْرِ الطَّرِيقِ الَّذِي أَتَى فِيهِ الْمُصَلِّي
عید گاہ سے واپس آتے ہوئے دوسرے راستے سے آنا مستحب ہے
حدیث نمبر: 1468
نَا عَلِيُّ بْنُ سَعِيدٍ ، وَأَبُو الأَزْهَرِ ، وَكَتَبْتُهُ مِنْ أَصْلِهِ، قَالا: نَا يُونُسُ بْنُ مُحَمَّدٍ وَهُوَ الْمُؤَدِّبُ ، نَا فُلَيْحٌ وَهُوَ ابْنُ سُلَيْمَانَ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْحَارِثِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " إِذَا خَرَجَ إِلَى الْعِيدَيْنِ رَجَعَ فِي غَيْرِ الطَّرِيقِ الَّذِي خَرَجَ فِيهِ"
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب عیدین کے لئے تشریف لے جاتے تو واپسی پر وہ راستہ بدل کر دوسرے راستے سے واپس تشریف لاتے۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب صلاة العيدين، الفطر والأضحى، وما يحتاج فيهما من السنن/حدیث: 1468]
تخریج الحدیث: «صحيح، أخرجه ابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1468، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2815، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 1103، والترمذي فى (جامعه) برقم: 541، والدارمي فى (مسنده) برقم: 1654، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1301، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 6336، 6337، 6338، وأحمد فى (مسنده) برقم: 8570»
الرواة الحديث:
صحیح ابن خزیمہ کی حدیث نمبر 1468 کے فوائد و مسائل
الشيخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ، فوائد و مسائل، صحیح ابن خزیمہ ح : 1468
فوائد:
یہ حدیث دلیل ہے کہ عیدین سے واپسی کے وقت راستہ تبدیل کرنا مستحب فعل ہے اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا عیدین سے واپسی پر راستہ تبدیل کرنا دائمی معمول تھا۔
یہ حدیث دلیل ہے کہ عیدین سے واپسی کے وقت راستہ تبدیل کرنا مستحب فعل ہے اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا عیدین سے واپسی پر راستہ تبدیل کرنا دائمی معمول تھا۔
[صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع، حدیث/صفحہ نمبر: 1468]
Sahih Ibn Khuzaymah Hadith 1468 in Urdu
سعيد بن الحارث الأنصاري ← أبو هريرة الدوسي