صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
954. (3) باب فضل صلاة العشاء والفجر فى الجماعة
نمازِ عشاء اور نمازِ فجر کو جماعت کے ساتھ ادا کرنے کی فضیلت کا بیان
حدیث نمبر: Q1473
وَالْبَيَانِ أَنَّ صَلَاةَ الْفَجْرِ فِي الْجَمَاعَةِ أَفْضَلُ مِنْ صَلَاةِ الْعِشَاءِ فِي الْجَمَاعَةِ، وَأَنَّ فَضْلَهَا فِي الْجَمَاعَةِ ضِعْفَيْ فَضْلِ الْعِشَاءِ فِي الْجَمَاعَةِ
حدیث نمبر: 1473
نَا مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ ، نَا الْفَضْلُ بْنُ دُكَيْنٍ ، نَا سُفْيَانُ ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ حَكِيمٍ أَصْلُهُ مَدَنِيٌّ سَكَنَ الْكُوفَةَ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي عَمْرَةَ ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " مَنْ صَلَّى الْعِشَاءَ فِي جَمَاعَةٍ، كَانَ كَقِيَامِ نِصْفِ لَيْلَةٍ، وَمَنْ صَلَّى الْفَجْرَ فِي جَمَاعَةٍ كَانَ كَقِيَامِ لَيْلَةٍ"
سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس شخص نے عشاء کی نماز جماعت کے ساتھ پڑھی تو گویا اُس نے آدھی رات نماز تہجّد ادا کی۔ اور جس شخص نے فجر کی نماز باجماعت ادا کی تو گویا اُس نے ساری رات تہجّد ادا کی۔“ [صحيح ابن خزيمه/كتاب الإمامة فى الصلاة وما فيها من السنن مختصر من كتاب المسند/حدیث: 1473]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 656، ومالك فى (الموطأ) برقم: 433، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1473، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2058، وأبو داود فى (سننه) برقم: 555، والترمذي فى (جامعه) برقم: 221، والدارمي فى (مسنده) برقم: 1260، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 2213، 5042، وأحمد فى (مسنده) برقم: 415»
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥عثمان بن عفان، أبو عمرو | صحابي | |
👤←👥عبد الرحمن بن أبي عمرة الأنصاري عبد الرحمن بن أبي عمرة الأنصاري ← عثمان بن عفان | مختلف في صحبته | |
👤←👥عثمان بن حكيم الأوسي، أبو سهل عثمان بن حكيم الأوسي ← عبد الرحمن بن أبي عمرة الأنصاري | ثقة | |
👤←👥سفيان الثوري، أبو عبد الله سفيان الثوري ← عثمان بن حكيم الأوسي | ثقة حافظ فقيه إمام حجة وربما دلس | |
👤←👥الفضل بن دكين الملائي، أبو نعيم الفضل بن دكين الملائي ← سفيان الثوري | ثقة ثبت | |
👤←👥محمد بن رافع القشيري، أبو عبد الله محمد بن رافع القشيري ← الفضل بن دكين الملائي | ثقة |
صحیح ابن خزیمہ کی حدیث نمبر 1473 کے فوائد و مسائل
الشيخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ، فوائد و مسائل، صحیح ابن خزیمہ ح : 1473
فوائد:
یہ حدیث دلیل ہے کہ نمازِ عشاء باجماعت ادا کرنے سے نصف رات کے قیام کے برابر اجر ملتا ہے اور نمازِ فجر باجماعت ادا کرنے سے بھی نصف رات قیام کا ثواب ملتا ہے۔
اور دونوں نمازیں باجماعت ادا کرنے سے مکمل رات کے قیام کا ثواب حاصل ہوتا ہے۔
تاہم ترغیب سے معلوم ہوتا ہے کہ فجر کی نماز باجماعت کا ثواب عشاء کی نماز باجماعت سے زیادہ ہے۔
یہ حدیث دلیل ہے کہ نمازِ عشاء باجماعت ادا کرنے سے نصف رات کے قیام کے برابر اجر ملتا ہے اور نمازِ فجر باجماعت ادا کرنے سے بھی نصف رات قیام کا ثواب ملتا ہے۔
اور دونوں نمازیں باجماعت ادا کرنے سے مکمل رات کے قیام کا ثواب حاصل ہوتا ہے۔
تاہم ترغیب سے معلوم ہوتا ہے کہ فجر کی نماز باجماعت کا ثواب عشاء کی نماز باجماعت سے زیادہ ہے۔
[صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع، حدیث/صفحہ نمبر: 1473]
Sahih Ibn Khuzaymah Hadith 1473 in Urdu
عبد الرحمن بن أبي عمرة الأنصاري ← عثمان بن عفان