صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1038. (87) باب تطويل الإمام الركعة الأولى من الصلوات ليتلاحق المأمومون.
مقتدیوں کو نماز میں شریک کرنے کے لئے امام کا نمازوں کی پہلی رکعت کو لمبا کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 1580
نا أَبُو كُرَيْبٍ مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلاءِ ، حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ ، أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي قَتَادَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " يُطِيلُ فِي أَوَّلِ رَكْعَةٍ مِنَ الْفَجْرِ وَالظُّهْرِ، فَكُنَّا نَرَى أَنَّهُ يَفْعَلُ ذَلِكَ لِيَتَأَدَّى النَّاسُ"
سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نماز فجر اور نماز ظہر کی پہلی رکعت کو طویل کیا کرتے تھے۔ ہم یہ سمجھتے تھے کہ آپ یہ کام اس لئے کرتے تھے تاکہ لوگ (نماز میں) شریک ہو جائیں۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب قيام المأمومين خلف الإمام وما فيه من السنن/حدیث: 1580]
تخریج الحدیث: «صحيح، أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 759، 762، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 451، وابن الجارود فى "المنتقى"، 208، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 503، 504، 507، 1580، 1588، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1829، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 973، وأبو داود فى (سننه) برقم: 798، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 819، 829، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 2499، وأحمد فى (مسنده) برقم: 19728»
الرواة الحديث:
صحیح ابن خزیمہ کی حدیث نمبر 1580 کے فوائد و مسائل
الشيخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ، فوائد و مسائل، صحیح ابن خزیمہ ح : 1580
فوائد:
فجر، ظہر، عصر اور دیگر فرض نمازوں میں پہلی رکعت کو باقی رکعات سے لمبا کرنا مستحب عمل ہے اور اس میں حکمت یہ ہے کہ پیچھے رہ جانے والے نمازی بھی پہلی رکعت میں شامل ہو جائیں۔
لہذا ائمہ کو اس سنت کا بھی خیال رکھنا چاہیے اور امامت میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت کو ملحوظ رکھنا چاہیے۔
فجر، ظہر، عصر اور دیگر فرض نمازوں میں پہلی رکعت کو باقی رکعات سے لمبا کرنا مستحب عمل ہے اور اس میں حکمت یہ ہے کہ پیچھے رہ جانے والے نمازی بھی پہلی رکعت میں شامل ہو جائیں۔
لہذا ائمہ کو اس سنت کا بھی خیال رکھنا چاہیے اور امامت میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت کو ملحوظ رکھنا چاہیے۔
[صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع، حدیث/صفحہ نمبر: 1580]
Sahih Ibn Khuzaymah Hadith 1580 in Urdu
عبد الله بن أبي قتادة الأنصاري ← الحارث بن ربعي السلمي