صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1105. (154) باب النهي عن إتيان الجماعة لآكل الثوم.
لہسن کھانے والے شخص کو نماز باجماعت میں شریک ہونا منع ہے
حدیث نمبر: 1662
نا حُمَيْدُ بْنُ الرَّبِيعِ الْخَزَّازُ ، نا مَعْنُ بْنُ عِيسَى ، حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عَبَّادِ بْنِ تَمِيمٍ ، عَنْ عَمِّهِ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " مَنْ أَكَلَ مِنْ هَذِهِ الْبَقْلَةِ فَلا يُؤْذِينَا بِهَا فِي مَسْجِدِنَا هَذَا"
حضرت عباد بن تمیم اپنے چچا سے روایت کرتے ہیں کہ اُنہوں نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” جو شخص اس سبزی میں سے کھا لے تو وہ ہمیں ہماری اس مسجد میں اس (کی بُو) کے ساتھ اذیت نہ دے۔“ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب العذر الذى يجوز فيه ترك إتيان الجماعة/حدیث: 1662]
تخریج الحدیث: «حديث صحيح، أخرجه ابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1662، والضياء المقدسي فى "الأحاديث المختارة"، 334، 336، والطحاوي فى (شرح معاني الآثار) برقم: 6607، والطبراني فى (الأوسط) برقم: 8550»
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥عبد الله بن زيد الأنصاري، أبو محمد | صحابي | |
👤←👥عباد بن تميم المازني عباد بن تميم المازني ← عبد الله بن زيد الأنصاري | له رؤية | |
👤←👥محمد بن شهاب الزهري، أبو بكر محمد بن شهاب الزهري ← عباد بن تميم المازني | الفقيه الحافظ متفق على جلالته وإتقانه | |
👤←👥إبراهيم بن سعد الزهري، أبو إسحاق إبراهيم بن سعد الزهري ← محمد بن شهاب الزهري | ثقة حجة | |
👤←👥معن بن عيسى القزاز، أبو يحيى معن بن عيسى القزاز ← إبراهيم بن سعد الزهري | ثقة ثبت | |
👤←👥حميد بن الربيع اللخمي، أبو الحسن حميد بن الربيع اللخمي ← معن بن عيسى القزاز | متهم بالكذب |
صحیح ابن خزیمہ کی حدیث نمبر 1662 کے فوائد و مسائل
الشيخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ، فوائد و مسائل، صحیح ابن خزیمہ ح : 1662
فوائد:
➊ کچا پیاز اور لہسن کھا کر نماز باجماعت میں شامل ہونا اور مساجد میں داخل ہونا ممنوع ہے، کیونکہ اس سے نمازیوں اور فرشتوں کو ایذا اٹھانا پڑتی ہے۔
➋ اگر مسجد خالی ہو تب بھی لہسن اور پیاز کھا کر مسجد میں داخل ہونا ممنوع ہے۔ کیونکہ مساجد میں فرشتے حاضر ہوتے ہیں اور وہ اس بدبو سے تکلیف محسوس کرتے ہیں۔
➊ کچا پیاز اور لہسن کھا کر نماز باجماعت میں شامل ہونا اور مساجد میں داخل ہونا ممنوع ہے، کیونکہ اس سے نمازیوں اور فرشتوں کو ایذا اٹھانا پڑتی ہے۔
➋ اگر مسجد خالی ہو تب بھی لہسن اور پیاز کھا کر مسجد میں داخل ہونا ممنوع ہے۔ کیونکہ مساجد میں فرشتے حاضر ہوتے ہیں اور وہ اس بدبو سے تکلیف محسوس کرتے ہیں۔
[صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع، حدیث/صفحہ نمبر: 1662]
Sahih Ibn Khuzaymah Hadith 1662 in Urdu
عباد بن تميم المازني ← عبد الله بن زيد الأنصاري