صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1119. (168) باب إمامة المرأة النساء فى الفريضة
عورت کا فرض نمازوں میں عورتوں کو جماعت کرانا
حدیث نمبر: 1676
حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ ، نا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ دَاوُدَ ، عَنِ الْوَلِيدِ بْنِ جَمِيعٍ ، عَنْ لَيْلَى بِنْتِ مَالِكٍ ، عَنْ أَبِيهَا ، وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ خَلادٍ ، عَنْ أُمِّ وَرَقَةَ ، أَنَّ نَبِيَّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، كَانَ يَقُولُ: " انْطَلِقُوا بِنَا نَزُورُ الشَّهِيدَةَ"، وَأَذِنَ لَهَا أَنْ تُؤَذِّنَ لَهَا، وَأَنْ تَؤُمَّ أَهْلَ دَارِهَا فِي الْفَرِيضَةِ، وَكَانَتْ قَدْ جَمَعَتِ الْقُرْآنَ
سیدہ اُم ورقہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرمایا کرتے تھے: ”ہمارے ساتھ چلو ہم شہید خاتون کی زیارت کریں -“ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں اجازت دی تھی کہ ان کے لئے اذان کہی جائے اور وہ اپنے گھر والوں (عورتوں، بچّوں) کی فرض نماز میں امامت کرائیں اور وہ قرآن مجید کی حافظہ تھیں۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب صلاة النساء فى الجماعة/حدیث: 1676]
تخریج الحدیث: «اسناده حسن، أخرجه ابن الجارود فى "المنتقى"، 367، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1676، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 735، وأبو داود فى (سننه) برقم: 591، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 1940، والدارقطني فى (سننه) برقم: 1506، 3203، وأحمد فى (مسنده) برقم: 27923»
الرواة الحديث:
صحیح ابن خزیمہ کی حدیث نمبر 1676 کے فوائد و مسائل
الشيخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ، فوائد و مسائل، صحیح ابن خزیمہ ح : 1676
فوائد:
➊ اس حدیث سے ثابت ہوتا ہے کہ عورتوں کا امامت کرانا اور عورتوں کا باجماعت نماز کا اہتمام کرنا نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم سے ثابت ہے۔ اور عائشہ اور ام سلمہ رضی اللہ عنہما نے فرائض اور تراویح میں عورتوں کی امامت کرائی ہے۔ [عون المعبود: 2/113]
➊ اس حدیث سے ثابت ہوتا ہے کہ عورتوں کا امامت کرانا اور عورتوں کا باجماعت نماز کا اہتمام کرنا نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم سے ثابت ہے۔ اور عائشہ اور ام سلمہ رضی اللہ عنہما نے فرائض اور تراویح میں عورتوں کی امامت کرائی ہے۔ [عون المعبود: 2/113]
[صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع، حدیث/صفحہ نمبر: 1676]
Sahih Ibn Khuzaymah Hadith 1676 in Urdu
عبد الرحمن بن خلاد الأنصاري ← أم ورقة بنت عبد الله الشهيدة