🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحیح ابن خزیمہ میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (3080)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1146. (195) باب إقبال الإمام بوجهه يمنة إذا سلم عن يمينه، ويسرة إذا سلم عن شماله،
جب امام اپنی دائیں اور بائیں جانب سلام پھیرے گا تو اسی طرف اپنے چہرے کے ساتھ متوجہ ہوگا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: Q1712
وَفِيهِ دَلِيلٌ أَيْضًا أَنَّ الْإِمَامَ إِذَا سَلَّمَ عَنْ يَمِينِهِ، وَالْمَأْمُومِينَ الَّذِينَ عَنْ يَسَارِهِ إِذَا سَلَّمَ عَنْ يَسَارِهِ
اور اس میں اس بات کی دلیل بھی ہے کہ جب امام اپنی دائیں جانب سلام پھیرے گا (تو اپنی دائیں جانب والے مقتدیوں کو سلام کہے گا) اور جب بائیں جانب سلام پھیرے گا تو اپنی بائیں جانب والے مقتدیوں کو سلام کہے گا [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب صلاة النساء فى الجماعة/حدیث: Q1712]


اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1712
نا عُتْبَةُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، نا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُبَارَكِ ، نا مُصْعَبُ بْنُ ثَابِتٍ ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ مُحَمَّدٍ ، عَنْ عَامِرِ بْنِ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " يُسَلِّمُ عَنْ يَمِينِهِ , وَعَنْ يَسَارِهِ، حَتَّى يُرَى بَيَاضُ خَدِّهِ" . فَقَالَ الزُّهْرِيُّ: لَمْ يُسْمَعْ هَذَا مِنْ حَدِيثِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. فَقَالَ إِسْمَاعِيلُ: أَكُلُّ حَدِيثِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَمِعْتَهُ؟ قَالَ: لا , قَالَ: فَالثُّلُثَيْنِ؟ قَالَ: لا , قَالَ: فَالنِّصْفَ؟ قَالَ: لا , قَالَ: فَهَذَا فِي النِّصْفِ الَّذِي لَمْ يَسْمَعْ
سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنی دائیں اور بائیں جانب سلام پھیرتے ہوئے دیکھا حتّیٰ کے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے رخسار مبارک کی سفیدی دکھائی دینے لگتی۔ تو جناب زہری رحمه الله فر ماتے ہیں کہ یہ بات رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث کی صورت میں نہیں سنی گئی۔ تو جناب اسماعیل بن محمد کہتے ہیں کہ کیا آپ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی تمام احادیث سنی ہیں؟ اُنہوں نے کہا کہ نہیں۔ پوچھا گیا، تو کیا دو تہائی سُنی ہیں؟ اُنہوں نے عرض کیا کہ نہیں۔ پوچھا گیا تو کیا آدھی سن لی ہیں؟ اُنہوں نے جواب دیا کہ نہیں۔ اس پر جناب اسماعیل نے فرمایا، تو یہ حدیث اس آدھی تعداد میں سے ہے جو نہیں سُنی گئی۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب صلاة النساء فى الجماعة/حدیث: 1712]
تخریج الحدیث: «تقدم۔۔۔، أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 582، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 726، 727، 1712، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1992، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 1315، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 915، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 3028، 3029، والدارقطني فى (سننه) برقم: 1346، وأحمد فى (مسنده) برقم: 1502»


الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥سعد بن أبي وقاص الزهري، أبو إسحاقصحابي
👤←👥عامر بن سعد القرشي
Newعامر بن سعد القرشي ← سعد بن أبي وقاص الزهري
ثقة
👤←👥محمد بن إسماعيل الوقاصي
Newمحمد بن إسماعيل الوقاصي ← عامر بن سعد القرشي
مجهول
👤←👥مصعب بن ثابت الزبيري، أبو عبد الله
Newمصعب بن ثابت الزبيري ← محمد بن إسماعيل الوقاصي
مقبول
👤←👥عبد الله بن المبارك الحنظلي، أبو عبد الرحمن
Newعبد الله بن المبارك الحنظلي ← مصعب بن ثابت الزبيري
ثقة ثبت فقيه عالم جواد مجاهد جمعت فيه خصال الخير
👤←👥عتبة بن عبد الله اليحمدي، أبو عبد الله
Newعتبة بن عبد الله اليحمدي ← عبد الله بن المبارك الحنظلي
ثقة
صحیح ابن خزیمہ کی حدیث نمبر 1712 کے فوائد و مسائل
الشيخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ، فوائد و مسائل، صحیح ابن خزیمہ ح : 1712
فوائد:
➊ سلام پھیرتے وقت اس قدر پھرنا چاہیے کہ دائیں جانب والوں کو امام کا دایاں رخسار اور بائیں جانب والوں کو امام کا بایاں رخسار دکھائی دے۔
➋ مقتدیوں کو بھی دونوں جانب سلام پھیرتے وقت یہی طریقہ ملحوظ رکھنا چاہیے۔
[صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع، حدیث/صفحہ نمبر: 1712]

Sahih Ibn Khuzaymah Hadith 1712 in Urdu