پی ڈی ایف کتاب کو ٹیکسٹ میں کیسے کنورٹ کیا جاتا ہے سیکھنے کے لیے ہماری کلاس جوائن کریں اپنے آپ کو رجسٹر کیجیے۔ مزید تفصیلات کے لیے اس نمبر پر رابطہ کریں۔
+92-331-5902482
+92-331-5902482
صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
جمعہ کے دن غسل کر کے صبح سویرے مسجد جانے اور امام کے قریب بیٹھنے، غور سے خطبہ سُننے اور خاموش رہنے کی فضیلت کا بیان
حدیث نمبر: 1767
حَدَّثَنَا أَبُو مُوسَى ، نا أَبُو أَحْمَدَ . ح وَحَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي يَزِيدَ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عِيسَى ، عَنْ يَحْيَى بْنِ الْحَارِثِ ، عَنْ أَبِي الأَشْعَثِ الصَّنْعَانِيِّ ، عَنْ أَوْسِ بْنِ أَوْسٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " مَنْ غَسَّلَ وَاغْتَسَلَ , ثُمَّ غَدَا وَابْتَكَرَ , وَجَلَسَ مِنَ الإِمَامِ قَرِيبًا , فَاسْتَمَعَ وَأَنْصَتَ، كَانَ لَهُ مِنَ الأَجْرِ أَجْرُ سَنَةٍ , صِيَامُهَا وَقِيَامُهَا" . هَذَا حَدِيثُ أَبِي مُوسَى. وَفِي حَدِيثِ مُحَمَّدِ بْنِ يُوسُفَ:" كَانَ لَهُ بِكُلِّ خُطْوَةٍ أَجْرُ سَنَةٍ صِيَامُهَا وَقِيَامُهَا"
سیدنا اوس بن اوس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے غسل کرایا اور خود غسل کیا پھر صبح سویرے چل کر (مسجد) گیا اور امام کے قریب بیٹھ کر خاموشی اور غور کے ساتھ خطبہ سُنا، تو اُسے ایک سال کے روزوں اور تہجّد کا اجر و ثواب ملے گا ـ“ یہ جناب ابوموسیٰ کی روایت ہے اور محمد بن یوسف کی روایت میں ہے کہ ”اُسے ہر قدم کے بدلے ایک سال کے روزوں اور تہجّد کا اجر ملے گا -“ [صحيح ابن خزيمه/حدیث: 1767]
تخریج الحدیث: «صحيح، أخرجه ابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1758، 1767، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2781، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 1044، وأبو داود فى (سننه) برقم: 345، والترمذي فى (جامعه) برقم: 496، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1087، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 5946، 5959، 5960، وأحمد فى (مسنده) برقم: 16424»
الرواة الحديث:
Sahih Ibn Khuzaymah Hadith 1767 in Urdu
شراحيل بن آده الصنعاني ← أوس بن أوس الثقفي