🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحیح ابن خزیمہ میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (3080)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
اس لکڑی کا بیان جس سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا منبر بنایا گیا تھا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1779
نا نا عَبْدُ الْجَبَّارِ بْنُ الْعَلاءِ، ثنا سُفْيَانُ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ، قَالَ: اخْتَلَفُوا فِي مِنْبَرِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ أَيِّ شَيْءٍ هُوَ؟ فَأَرْسَلُوا إِلَى سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ , فَقَالَ: " مَا بَقِيَ مِنَ النَّاسِ أَحَدٌ أَعْلَمَ بِهِ مِنِّي , هُوَ مِنْ أَثْلِ الْغَابَةِ" . قَالَ أَبُو بَكْرٍ: الأَثْلُ هُوَ الطَّرْفَاءُ
جناب ابوحازم بیان کرتے ہیں کہ لوگوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے منبر کے متعلق اختلاف کیا کہ وہ کس چیز سے بنا تھا تو اُنہوں نے سیدنا سہل رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے پاس (ایک شخص کو پوچھنے کے لئے) بھیجا تو اُنہوں نے فرمایا کہ لوگوں میں مجھ سے زیادہ اس بات کو جاننے والا کوئی شخص باقی نہیں ہے۔ وہ جنگل کے جھاؤ کی لکڑی سے بنا تھا۔ امام ابوبکر رحمه الله فرماتے ہیں کہ الاثل سے مراد الطرفاء (جھاؤ سے ملتا جلتا درخت) ہے۔ [صحيح ابن خزيمه/حدیث: 1779]
تخریج الحدیث: «تقدم۔۔۔، أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 377، 448، 917، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 544، وابن الجارود فى "المنتقى"، 342، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1521، 1522، 1779، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2142، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 738، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1080، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1416، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 5310، وأحمد فى (مسنده) برقم: 23263، والحميدي فى (مسنده) برقم: 955»

الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥سهل بن سعد الساعدي، أبو العباس، أبو يحيىصحابي
صحیح ابن خزیمہ کی حدیث نمبر 1779 کے فوائد و مسائل
الشيخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ، فوائد و مسائل، صحیح ابن خزیمہ ح : 1779
فوائد:
یہ حدیث واضح نص ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا منبر جنگلی جھاؤ کے درخت سے تیار ہوا تھا۔
لیکن منبر کی تعمیر کے لیے جھاؤ کا درخت استعمال کرنا ضروری نہیں، بلکہ کسی بھی لکڑی یا کسی اور میٹریل سے منبر تیار کرنا جائز ہے۔
البتہ خطبہ کے لیے منبر کا استعمال مستحب فعل ہے۔
[صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع، حدیث/صفحہ نمبر: 1779]

Sahih Ibn Khuzaymah Hadith 1779 in Urdu