صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی اقتدا کرتے ہوئے خطبہ دیتے وقت کمان یا لاٹھی کا سہارا لینا مستحب ہے
حدیث نمبر: 1778
نا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ تَمَّامٍ الْمِصْرِيُّ ، نا يُوسُفُ بْنُ عَدِيٍّ ، نا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِيَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الطَّائِفِيِّ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ خَالِدٍ وَهُوَ الْعَدْوَانِيُّ , عَنْ أَبِيهِ ، أَنَّهُ أَبْصَرَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ " قَائِمٌ عَلَى قَوْسٍ أَوْ عَصًا حِينَ أَتَاهُمْ" , قَالَ: فَسَمِعْتُهُ يَقُولُ:" وَالسَّمَاءِ وَالطَّارِقِ" , فَوَعَيْتُهَا فِي الْجَاهِلِيَّةِ وَأَنَا مُشْرِكٌ , ثُمَّ قَرَأْتُهَا فِي الإِسْلامِ , فَدَعَتْنِي ثَقِيفُ? فَقَالُوا: مَا سَمِعْتَ مِنَ هَذَا الرَّجُلِ , فَقَرَأْتُهَا عَلَيْهِمْ , فَقَالَ مَنْ مَعَهُمْ مِنْ قُرَيْشٍ: نَحْنُ أَعْلَمُ بِصَاحِبِنَا , لَوْ كُنَّا نَعْلَمُ أَنَّهُ كَمَا يَقُولُ حَقٌّ لَتَابَعْنَاهُ
سیدنا خالد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ اُنہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ایک کمان یا لاٹھی کا سہارا لیے ہوئے دیکھا، جب وہ مسلمانوں کے پاس آئے تھے۔ کہتے ہیں کہ میں نے آپ کو یہ سورت پڑھتے ہوئے سنا «وَالسَّمَاءِ وَالطَّارِقِ» تو میں نے یہ سورت جاہلیت میں یاد کرلی تھی جبکہ میں ابھی مشرک ہی تھا۔ پھر میں نے مسلمان ہونے کے بعد کی تلاوت کی پھر مجھے ثقیف کے لوگوں نے بلایا اور پوچھا، تم نے اس شخص (محمد صلی اللہ علیہ وسلم ) سے کیا سنا ہے؟ تو میں نے یہ سورت اُنہیں سنا دی تو اُن کے ساتھ بیٹھے ہوئے قریشی کہنے لگے کہ ہم اپنے ساتھی کو زیادہ جانتے ہیں اگر ہم اس کی دعوت کو حق مانتے تو اس کی اتباع کر لیتے ـ“ [صحيح ابن خزيمه/حدیث: 1778]
تخریج الحدیث: «اسناده ضعيف، أخرجه ابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1778، وأحمد فى (مسنده) برقم: 19261، والطبراني فى(الكبير) برقم: 4126، 4127، 4128»
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥خالد بن أبي جبل العدواني | صحابي | |
👤←👥عبد الرحمن بن خالد العدواني عبد الرحمن بن خالد العدواني ← خالد بن أبي جبل العدواني | مجهول الحال | |
👤←👥عبد الله بن عبد الرحمن الطائفي، أبو يعلى عبد الله بن عبد الرحمن الطائفي ← عبد الرحمن بن خالد العدواني | صدوق يخطئ ويهم | |
👤←👥مروان بن معاوية الفزاري، أبو عبد الله مروان بن معاوية الفزاري ← عبد الله بن عبد الرحمن الطائفي | ثقة حافظ وكان يدلس أسماء الشيوخ | |
👤←👥يوسف بن عدي التيمي، أبو يعقوب يوسف بن عدي التيمي ← مروان بن معاوية الفزاري | ثقة | |
👤←👥محمد بن عمرو الكلبي محمد بن عمرو الكلبي ← يوسف بن عدي التيمي | صدوق حسن الحديث |
صحیح ابن خزیمہ کی حدیث نمبر 1778 کے فوائد و مسائل
الشيخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ، فوائد و مسائل، صحیح ابن خزیمہ ح : 1778
فوائد:
➊ خطبہ جمعہ کے لیے خطیب کا کھڑا ہونا مستحب ہے اور بلا عذر بیٹھ کر خطبہ دینا مکروہ ہے۔
➋ حاکم یا امام کی غلطی پر اسے تنبیہ کرنا اور خلاف سنت پر اسے ڈانٹنا درست اور نہی عن المنکر کے عین مطابق ہے۔
➊ خطبہ جمعہ کے لیے خطیب کا کھڑا ہونا مستحب ہے اور بلا عذر بیٹھ کر خطبہ دینا مکروہ ہے۔
➋ حاکم یا امام کی غلطی پر اسے تنبیہ کرنا اور خلاف سنت پر اسے ڈانٹنا درست اور نہی عن المنکر کے عین مطابق ہے۔
[صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع، حدیث/صفحہ نمبر: 1778]
Sahih Ibn Khuzaymah Hadith 1778 in Urdu
عبد الرحمن بن خالد العدواني ← خالد بن أبي جبل العدواني