صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
مسجد میں داخل ہوکر دو رکعت نفل ادا کرنے کا بیان اگرچہ اس دوران امام خطبہ جمعہ ہی دے رہا ہو۔ اس شخص کے قول کے برعکس جو کہتا ہے کہ امام خطبہ دے رہا ہو تو مسجد میں داخل ہونے والے کے لئے یہ نماز ادا کرنا جائز نہیں ہے
تخریج الحدیث:
حدیث نمبر: 1830
نا عَبْدُ الْجَبَّارِ بْنُ الْعَلاءِ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، قَالَ: حَفِظْنَاهُ مِنِ ابْنِ عَجْلانَ , عَنْ عِيَاضٍ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ ، قَالَ: كَانَ مَرْوَانُ يَخْطُبُ، فَصَلَّى أَبُو سَعِيدٍ , فَجَاءَتْ إِلَيْهِ الأَحْرَاسُ لِيُجْلِسُوهُ , فَأَبَى حَتَّى صَلَّى , فَلَمَّا قَضَى الصَّلاةَ أَتَيْنَاهُ , فَقُلْنَا لَهُ: كَادُوا يَفْعَلُونَ بِكَ , غَفَرَ اللَّهُ لَكَ. فَقَالَ:" لَنْ أَدَعَهُمَا أَبَدًا بَعْدَ أَنْ سَمِعْتُهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ"
جناب عیاض، سیدنا ابوسعید رضی اللہ عنہ سے بیان کرتے ہیں کہ مروان خطبہ دے رہا تھا تو سیدنا ابوسعید رضی اللہ عنہ نے نماز پڑھنا شروع کردی ـ تو محافظ اُنہیں بٹھانے کے لئے آگئے تو سیدنا ابو سعید رضی اللہ عنہ نے بیٹھنے سے انکار کر دیا حتّیٰ کہ نماز ادا کرلی۔ پھر جب نماز سے فارغ ہوئے تو ہم اُن کے پاس آئے اور اُن سے عر ض کی کہ اللہ آپ کی بخشش فرمائے یہ لوگ آپ کو تکلیف دینا ہی چاہتے تھے۔ تو اُنہوں نے فرمایا کہ میں یہ دو رکعات ہرگز ہرگز نہیں چھوڑوں گا جبکہ میں ان کا حُکم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سن چکا ہوں۔ [صحيح ابن خزيمه/حدیث: 1830]
تخریج الحدیث: تقدم۔۔۔
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥أبو سعيد الخدري، أبو سعيد | صحابي | |
👤←👥عياض بن عبد الله العامري عياض بن عبد الله العامري ← أبو سعيد الخدري | ثقة | |
👤←👥محمد بن عجلان القرشي، أبو عبد الله محمد بن عجلان القرشي ← عياض بن عبد الله العامري | صدوق حسن الحديث | |
👤←👥سفيان بن عيينة الهلالي، أبو محمد سفيان بن عيينة الهلالي ← محمد بن عجلان القرشي | ثقة حافظ حجة | |
👤←👥عبد الجبار بن العلاء العطار، أبو بكر عبد الجبار بن العلاء العطار ← سفيان بن عيينة الهلالي | صدوق حسن الحديث |
Sahih Ibn Khuzaymah Hadith 1830 in Urdu
عياض بن عبد الله العامري ← أبو سعيد الخدري