صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
امام کا خطبے کے دوران مسجد میں داخل ہونے والے سے پوچھنا کہ کیا اس نے دو رکعات ادا کرلی ہیں یا نہیں؟ اور امام کا اسے دو رکعات پڑھنے کا حُکم دینا اگر اُس نے امام کے سوال کرنے سے پہلے یہ دو رکعات نہ پڑھی ہوں۔ اور اس بات کی دلیل کا بیان کہ خطبہ نماز نہیں ہے
حدیث نمبر: 1833
نا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدَةَ ، وَبِشْرُ بْنُ مُعَاذٍ ، وَأَحْمَدُ بْنُ الْمِقْدَامِ ، قَالُوا: حَدَّثَنَا حَمَّادٌ وَهُوَ ابْنُ زَيْدٍ , قَالَ بِشْرٌ: قَالَ: ثنا عَمْرٌو، وَقَالَ الآخَرَانِ: عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، عَنْ جَابِرٍ، وَحَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّوْرَقِيُّ ، حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ ، عَنْ أَيُّوبَ ، وَحَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ مُعَاذٍ ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ يَعْنِي ابْنَ زُرَيْعٍ ، حَدَّثَنَا رَوْحُ بْنُ الْقَاسِمِ ، وَحَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ إِسْحَاقَ الْجَوْهَرِيُّ ، أَخْبَرَنَا أَبُو عَاصِمٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، كُلُّهُمْ , عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: دَخَلَ رَجُلٌ وَالنَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَخْطُبُ , فَقَالَ:" أَصَلَّيْتَ؟" قَالَ: لا , قَالَ:" فَقُمْ فَارْكَعْ" . وَقَالَ أَحْمَدُ بْنُ عَبْدَةَ، وَأَحْمَدُ بْنُ الْمِقْدَامِ:" أَصَلَّيْتَ يَا فُلانُ؟". وَفِي حَدِيثِ أَبِي عَاصِمٍ: فَقَالَ:" أَرَكَعْتَ؟" قَالَ: لا. قَالَ:" فَارْكَعْهُمَا"
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ ایک آدمی مسجد میں داخل ہوا جبکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم خطبہ ارشاد فرما رہے تھے۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اُس سے پوچھا: ” کیا تم نے نماز پڑھی ہے؟“ اُس نے جواب دیا کہ نہیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کھڑے ہو جاؤاور نماز پڑھو۔“ اور جناب احمد بن عبدہ اور احمد بن مقدام کی روایت میں ہے کہ ”اے فلاں تم نے نماز پڑھی ہے“ اور جناب اَبی عاصم کی روایت میں ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”کیا تم نے نماز ادا کرلی ہے؟“ اُس نے کہا کہ نہیں، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کہا: ”دو رکعات ادا کر لو ـ“ [صحيح ابن خزيمه/حدیث: 1833]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 930، 931، 1166، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 875، وابن الجارود فى "المنتقى"، 322، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1831، 1832، 1833، 1834، 1835، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2500، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 1394، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1115، والترمذي فى (جامعه) برقم: 510، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1112، 1114، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 5771، والدارقطني فى (سننه) برقم: 1610، وأحمد فى (مسنده) برقم: 14391»
الرواة الحديث:
Sahih Ibn Khuzaymah Hadith 1833 in Urdu
عمرو بن دينار الجمحي ← جابر بن عبد الله الأنصاري