🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحیح ابن خزیمہ میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (3080)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
امام کے ساتھ جمعہ کی ایک رکعت پانے والے کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1851
ثَنَاهُ أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الرَّحِيمِ الْبَرْقِيُّ ، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي مَرْيَمَ ، أَخْبَرَنَا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ ، عَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ اللَّيْثِيِّ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " مَنْ أَدْرَكَ مِنَ الْجُمُعَةِ رَكْعَةً فَلْيُصَلِّ إِلَيْهَا أُخْرَى" . قَالَ أُسَامَةُ: وَسَمِعْتُ مِنَ أَهْلِ الْمَجْلِسِ الْقَاسِمَ بْنَ مُحَمَّدٍ، وَسَالِمًا، يَقُولانِ: بَلَغَنَا ذَلِكَ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” جس شخص نے جمعہ کی ایک رکعت پا لی تو وہ اس کے ساتھ ایک اور رکعت ملا کر پڑھ لے۔“ جناب اسامہ کہتے ہیں کہ میں نے اہلی مجلس قاسم بن محمد اور سالم دونوں سے سنا وہ دونوں فرماتے تھے کہ ہمیں یہ بات پہنچی ہے۔ [صحيح ابن خزيمه/حدیث: 1851]
تخریج الحدیث: «اسناده حسن، أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 556، 580، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 607، ومالك فى (الموطأ) برقم: 20، وابن الجارود فى "المنتقى"، 170، 353، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1595، 1848، 1849، 1850، 1851، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1483، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 514، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1121، والترمذي فى (جامعه) برقم: 524، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 700 م، 1121، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 1805، والدارقطني فى (سننه) برقم: 1313، وأحمد فى (مسنده) برقم: 7404»


الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥أبو هريرة الدوسيصحابي
👤←👥أبو سلمة بن عبد الرحمن الزهري، أبو سلمة
Newأبو سلمة بن عبد الرحمن الزهري ← أبو هريرة الدوسي
ثقة إمام مكثر
👤←👥محمد بن شهاب الزهري، أبو بكر
Newمحمد بن شهاب الزهري ← أبو سلمة بن عبد الرحمن الزهري
الفقيه الحافظ متفق على جلالته وإتقانه
👤←👥أسامة بن زيد الليثي، أبو زيد
Newأسامة بن زيد الليثي ← محمد بن شهاب الزهري
صدوق يهم كثيرا
👤←👥يحيى بن أيوب الغافقي، أبو العباس
Newيحيى بن أيوب الغافقي ← أسامة بن زيد الليثي
صدوق حسن الحديث
👤←👥سعيد بن أبي مريم الجمحي، أبو محمد
Newسعيد بن أبي مريم الجمحي ← يحيى بن أيوب الغافقي
ثقة ثبت
👤←👥أحمد بن عبد الرحيم المصري، أبو بكر
Newأحمد بن عبد الرحيم المصري ← سعيد بن أبي مريم الجمحي
صدوق حسن الحديث
صحیح ابن خزیمہ کی حدیث نمبر 1851 کے فوائد و مسائل
الشيخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ، فوائد و مسائل، صحیح ابن خزیمہ ح : 1851
فوائد:
➊ ان احادیث کا مفہوم ظاہری الفاظ کے مطابق نہیں ہے کہ نماز باجماعت کی ایک رکعت ملنے سے تمام نماز ہو جاتی ہے اور وہ ایک رکعت پانے سے اس فرض سے سبکدوش ہو جاتا ہے، بلکہ اس کا مفہوم یہ ہے کہ ایک رکعت پانے والا نماز کا حکم، وجوب یا فضیلت حاصل کر لیتا ہے۔ [شرح النووي: 5/51]
➋ نماز جمعہ کی ایک رکعت پانے والا نماز جمعہ کی فضیلت اور فرضیت پا لیتا ہے۔ بصورتِ دیگر نمازِ جمعہ کی جماعت میں شامل نہ ہونے والا نمازِ ظہر ادا کرے گا۔
[صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع، حدیث/صفحہ نمبر: 1851]

Sahih Ibn Khuzaymah Hadith 1851 in Urdu