صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
چالیس سے کم افراد کے ساتھ نماز جعہ کی ادائیگی کے جائز ہونے کی دلیل کا بیان، ان علماء کے موقف کے برخلاف جو کہتے ہیں کہ چالیس سے کم افراد کے ساتھ نماز جمعہ ادا کرنا جائز نہیں
حدیث نمبر: 1852
نا أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ ، حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ ، أَخْبَرَنَا حُصَيْنٌ ، عَنْ أَبِي سُفْيَانَ ، وَسَالِمُ بْنُ أَبِي الْجَعْدِ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ:" بَيْنَمَا النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَخْطُبُ يَوْمَ الْجُمُعَةِ قَائِمًا، إِذَ قَدِمَتْ عِيرُ الْمَدِينَةِ، فَابْتَدَرَهَا أَصْحَابُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَلَمْ يَبْقَ مِنْهُمْ إِلا اثْنَا عَشَرَ رَجُلا، مِنْهُمْ أَبُو بَكْرٍ، وَعُمَرُ، وَنَزَلَتِ الآيَةُ: وَإِذَا رَأَوْا تِجَارَةً أَوْ لَهْوًا انْفَضُّوا إِلَيْهَا وَتَرَكُوكَ قَائِمًا سورة الجمعة آية 11"
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ اس دوران میں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جمعہ کے دن کھڑے ہوکر خطبہ ارشاد فرما رہے تھے، جب مدینہ منوّرہ کا تجارتی قافلہ آ گیا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھی اُس قافلے کی طرف دوڑ گئے تو آپ کے صحابہ میں سے صرف بارہ افراد باقی رہ گئے۔ اُن میں سیدنا ابو بکر اور عمر رضی اللہ عنہما بھی تھے۔ اور یہ آیت نازل ہوئی «وَإِذَا رَأَوْا تِجَارَةً أَوْ لَهْوًا انفَضُّوا إِلَيْهَا وَتَرَكُوكَ قَائِمًا» [ سورة الجمعة: 11 ] ” اور جب وہ تجارت یا کوئی کھیل تماشا دیکھتے ہیں تو اُس کی طرف دوڑ پڑتے ہیں اور آپ کو کھڑا چھوڑ جاتے ہیں“ [صحيح ابن خزيمه/حدیث: 1852]
تخریج الحدیث: «تقدم۔۔۔، أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 936، 2058، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 863، وابن الجارود فى "المنتقى"، 321، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1823، 1852، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 6876، والترمذي فى (جامعه) برقم: 3311، 3311 م، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 5706، والدارقطني فى (سننه) برقم: 1583، 1584، وأحمد فى (مسنده) برقم: 14579»
الرواة الحديث:
صحیح ابن خزیمہ کی حدیث نمبر 1852 کے فوائد و مسائل
الشيخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ، فوائد و مسائل، صحیح ابن خزیمہ ح : 1852
فوائد:
➊ خطبہ جمعہ کھڑے ہو کر دینا مشروع ہے۔
➋ یہ حدیث امام مالک کے موقف کی دلیل ہے کہ بارہ افراد کی شرکت سے جمعہ منعقد ہو جاتا ہے۔ [شرح النووي: 151/6]
➊ خطبہ جمعہ کھڑے ہو کر دینا مشروع ہے۔
➋ یہ حدیث امام مالک کے موقف کی دلیل ہے کہ بارہ افراد کی شرکت سے جمعہ منعقد ہو جاتا ہے۔ [شرح النووي: 151/6]
[صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع، حدیث/صفحہ نمبر: 1852]
Sahih Ibn Khuzaymah Hadith 1852 in Urdu
سالم بن أبي الجعد الأشجعي ← جابر بن عبد الله الأنصاري