صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
اس بات کی دلیل کا بیان کہ تین جمعہ چھوڑنے کی وجہ سے دل پر مہر اُس وقت لگتی ہے جب کوئی شخص جمعہ کو حقیر اور بے وقعت سمجھتے ہوئے چھوڑتا ہے
حدیث نمبر: 1858
نا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الأَعْلَى الصَّنْعَانِيُّ ، حَدَّثَنَا الْمُعْتَمِرُ ، قَالَ: سَمِعْتُ مُحَمَّدًا ، وَحَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ . ح وَحَدَّثَنَا بُنْدَارٌ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ يَعْنِي الثَّقَفِيَّ . ح وَحَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، وَيَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، جميعا، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو ، عَنْ عُبَيْدَةَ بْنِ سُفْيَانَ الْحَضْرَمِيِّ ، عَنْ أَبِي الْجَعْدِ الضَّمْرِيِّ ، وَكَانَتْ لَهُ صُحْبَةٌ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " مَنْ تَرَكَ الْجُمُعَةَ ثَلاثَ مَرَّاتٍ تَهَاوُنًا بِهَا، طَبَعَ اللَّهُ عَلَى قَلْبِهِ" . لَمْ يَقُلْ عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ: وَكَانَتْ لَهُ صُحْبَةٌ
سیدنا ابو جعد ضمری رضی اللہ عنہ، جنھیں شرف صحبت حاصل ہے اُن سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس شخص نے تین بار جمعہ کو حقیر اور کمترسمجھتے ہوئے چھوڑا تو الله تعالی اُس کے دل پر مہر لگا دیتا ہے۔ جناب علی بن حجر کی روایت میں یہ الفاظ نہیں ہیں کہ انہیں شرف صحبت حاصل ہے۔ [صحيح ابن خزيمه/حدیث: 1858]
تخریج الحدیث: «اسناده حسن صحيح، أخرجه ابن الجارود فى "المنتقى"، 317، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1857، 1858، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 258، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 1039، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 1368، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1052، والترمذي فى (جامعه) برقم: 500، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1125، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 5657، 6068، وأحمد فى (مسنده) برقم: 15738»
الرواة الحديث:
صحیح ابن خزیمہ کی حدیث نمبر 1858 کے فوائد و مسائل
الشيخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ، فوائد و مسائل، صحیح ابن خزیمہ ح : 1858
فوائد:
➊ یہ احادیث جمعہ کی فرضیت کے دلائل ہیں اور ان میں بلاعذر جمعہ ترک کرنے کی سخت وعید ہے، لہٰذا جمعہ کے اہتمام میں سستی اور کاہلی کا مظاہرہ نہیں کرنا چاہیے۔
➋ مسلسل تین جمعے ترک کرنے سے دل پر مہر لگ جاتی ہے، دلوں پر نفاق کی چھاپ لگ جاتی ہے اور دل کی طرف خیر و بھلائی کے راستے مسدود ہو جاتے ہیں۔
➊ یہ احادیث جمعہ کی فرضیت کے دلائل ہیں اور ان میں بلاعذر جمعہ ترک کرنے کی سخت وعید ہے، لہٰذا جمعہ کے اہتمام میں سستی اور کاہلی کا مظاہرہ نہیں کرنا چاہیے۔
➋ مسلسل تین جمعے ترک کرنے سے دل پر مہر لگ جاتی ہے، دلوں پر نفاق کی چھاپ لگ جاتی ہے اور دل کی طرف خیر و بھلائی کے راستے مسدود ہو جاتے ہیں۔
[صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع، حدیث/صفحہ نمبر: 1858]
Sahih Ibn Khuzaymah Hadith 1858 in Urdu
عبيدة بن سفيان الحضرمي ← أدرع الضمري