🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحیح ابن خزیمہ میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (3080)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
اس بات کی دلیل کا بیان کہ ہر ملک اور شہر والوں کے لئے اپنے ملک اور شہر کی روَیت کے مطابق رمضان کا روزہ رکھنا فرض ہے۔ دوسرے علاقے کے لوگوں کی روَیت کا اعتبار نہیں ہوگا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1916
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ السَّعْدِيُّ ، نا إِسْمَاعِيلُ يَعْنِي ابْنَ جَعْفَرٍ ، عَنْ مُحَمَّدٍ يَعْنِي ابْنَ أَبِي حَرْمَلَةَ ، عَنْ كُرَيْبٍ ، أَنَّ أُمَّ الْفَضْلِ بِنْتَ الْحَارِثِ بَعَثَتْهُ إِلَى مُعَاوِيَةَ بِالشَّامِ، قَالَ: فَقَدِمْتُ الشَّامَ فَقَضَيْتُ حَاجَتَهَا، وَاسْتَهَلَّ عَلَيَّ هِلالُ رَمَضَانَ وَأَنَا بِالشَّامِ، فَرَأَيْنَا الْهِلالَ لَيْلَةَ الْجُمُعَةِ، وَرَآهُ النَّاسُ وَصَامُوا، وَصَامَ مُعَاوِيَةُ، فَقَدِمْتُ الْمَدِينَةَ فِي آخِرِ الشَّهْرِ فَسَأَلَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبَّاسٍ ثُمَّ ذَكَرَ الْهِلالَ، فَقَالَ:" مَتَى رَأَيْتُمُ الْهِلالَ؟" فَقُلْتُ: رَأَيْنَاهُ لَيْلَةَ الْجُمُعَةِ. فَقَالَ:" أَنْتَ رَأَيْتَهُ لَيْلَةَ الْجُمُعَةِ؟" قُلْتُ: نَعَمْ أَنَا رَأَيْتُهُ لَيْلَةَ الْجُمُعَةِ، وَرَآهُ النَّاسُ، وَصَامُوا وَصَامَ مُعَاوِيَةُ. قَالَ:" لَكِنَّنَا رَأَيْنَاهُ لَيْلَةَ السَّبْتِ فَلا نَزَالُ نَصُومُهُ حَتَّى نُكْمِلَ ثَلاثِينَ أَوْ نَرَاهُ"، فَقُلْتُ: أَوَلا تَكْتَفِي بِرُؤْيَةِ مُعَاوِيَةَ وَصِيَامِهِ؟ قَالَ:" لا هكَذَا أَمَرَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ"
جناب کریب سے روایت ہے کہ ام فضل بنت حارث نے اُنہیں سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کے پاس ملک شام بھیجا ـ وہ کہتے ہیں کہ میں شام آیا اور اُن کا کام اور ضرورت پوری کردی اور میں نے رمضان المبارک کا چاند شام ہی میں دیکھا پس ہم نے جمعہ کی رات چاند دیکھا اور لوگوں نے چاند دیکھا اور روزہ رکھاـ اور سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے بھی روزہ رکھا ـ پھر میں مہینے کے آخر میں مدینہ منوّرہ واپس آیا تو سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے مجھ سے سوال کرتے ہوئے چاند کا ذکر کیا تو پوچھا کہ تم نے چاند کب دیکھا؟ میں نے عرض کی کہ ہم نے چاند جمعہ کی رات دیکھا تھا۔ اُنہوں نے دریافت کیا تو کیا تم نے خود جمعہ کی رات کو چاند دیکھا تھا؟ میں نے جواب دیا کہ جی ہاں۔ میں نے خود جمعہ کی رات کو چاند دیکھا تھا۔ اور لوگوں نے بھی چاند دیکھا تھا اور روزہ رکھا اور سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے بھی روزہ رکھا تھا تو سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا، لیکن ہم نے چاند ہفتہ کی رات کو دیکھا تھا لہٰذا ہم اسی طر ح مسلسل روزے رکھتے رہیں گے حتّیٰ کہ تیس دن مکمّل کرلیں یا چاند دیکھ لیں۔ میں نے عرض کی تو کیا آپ سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کی رؤیت اور اُن کے روزوں پر کفایت نہیں کریں گے؟ اُنہوں نے جواب دیا کہ نہیں ہمیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسی طرح حُکم دیا ہے۔ [صحيح ابن خزيمه/حدیث: 1916]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 1087، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1916، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 2110، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 2432، وأبو داود فى (سننه) برقم: 2332، والترمذي فى (جامعه) برقم: 693، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 8301، والدارقطني فى (سننه) برقم: 2211، وأحمد فى (مسنده) برقم: 2834»
 
الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥عبد الله بن العباس القرشي، أبو العباسصحابي
👤←👥كريب بن أبي مسلم القرشي، أبو رشدين
Newكريب بن أبي مسلم القرشي ← عبد الله بن العباس القرشي
ثقة
👤←👥محمد بن حويطب القرشي، أبو عبد الله
Newمحمد بن حويطب القرشي ← كريب بن أبي مسلم القرشي
ثقة
👤←👥إسماعيل بن جعفر الأنصاري، أبو إسحاق
Newإسماعيل بن جعفر الأنصاري ← محمد بن حويطب القرشي
ثقة
👤←👥علي بن حجر السعدي، أبو الحسن
Newعلي بن حجر السعدي ← إسماعيل بن جعفر الأنصاري
ثقة حافظ
صحیح ابن خزیمہ کی حدیث نمبر 1916 کے فوائد و مسائل
الشيخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ، فوائد و مسائل، صحیح ابن خزیمہ ح : 1916
فوائد:
یہ حدیث دلیل ہے کہ اسلامی مہینے کی تعیین انتیس تاریخ کو چاند نظر آنے یا مہینے کے تیس دن مکمل ہونے پر ہوگی۔
اس قاعدے کا اطلاق تمام دنیا کے مسلمانوں پر ہوگا۔
چونکہ ہر علاقے کے چاند کے مطالع اور منازل مختلف ہیں، اس لیے ہر علاقے کے لوگ اپنی چاند کی منازل کے اعتبار سے رمضان و عید الفطر کا اہتمام کریں گے۔
اس لیے ابن عباس رضی اللہ عنہما نے معاویہ رضی اللہ عنہ کی موافقت کو کافی نہ سمجھا تھا۔
[صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع، حدیث/صفحہ نمبر: 1916]

Sahih Ibn Khuzaymah Hadith 1916 in Urdu