صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
147. (146) باب ذكر الخبر المفسر للألفاظ المجملة التى ذكرتها،
(مسح کے متعلق) گذشتہ مجمل الفاظ کی تفسیر کرنے والی حدیث کا بیان
حدیث نمبر: 192
نا بُنْدَارٌ ، وَبِشْرُ بْنُ مُعَاذٍ الْعَقَدِيُّ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ أَبَانٍ ، قَالُوا: نا عَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ عَبْدِ الْمَجِيدِ ، نا الْمُهَاجِرُ وَهُوَ ابْنُ مَخْلَدٍ أَبُو مَخْلَدٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي بَكْرَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ " رَخَّصَ لِلْمُسَافِرِ ثَلاثَةَ أَيَّامٍ وَلَيَالِيَهُنَّ، وَلِلْمُقِيمِ يَوْمًا وَلَيْلَةً إِذَا تَطَهَّرَ فَلَبِسَ خُفَّيْهِ أَنْ يَمْسَحَ عَلَيْهِمَا"
حضرت عبد الرحمان بن ابی بکرہ اپنے والد محترم سے اور وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مسافر کے لیے تین دن اور تین راتیں اور مقیم کے لیے ایک دن اور ایک رات کی رخصت دی ہے کہ جب وہ وضو کرکے موزے پہنے تو اُن پر مسح کرلے۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب المسح على الخفين/حدیث: 192]
تخریج الحدیث: «اسناده حسن، أخرجه ابن الجارود فى "المنتقى"، 95، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 192، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1324، 1328، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 556، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 1327، والدارقطني فى (سننه) برقم: 747»
الرواة الحديث:
صحیح ابن خزیمہ کی حدیث نمبر 192 کے فوائد و مسائل
الشيخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ، فوائد و مسائل، صحیح ابن خزیمہ ح : 192
فوائد:
موزوں پر مسح کی شرط یہ ہے کہ باوضو ہو کر وضو کی حالت میں موزے پہنے جائیں تو ان پر مسح جائز ہے۔
بے وضو موزے پہننے سے موزوں پر مسح درست نہیں اور ایسا شخص ہمیشہ بے وضو ہی رہے گا۔
◈ شافعی، مالک، احمد، اور اسحاق بن راہویہ رحمہ اللہ کا بھی یہی موقف ہے۔ [نيل الأوطار: 199/1]
اور یہی موقف درست ہے۔
موزوں پر مسح کی شرط یہ ہے کہ باوضو ہو کر وضو کی حالت میں موزے پہنے جائیں تو ان پر مسح جائز ہے۔
بے وضو موزے پہننے سے موزوں پر مسح درست نہیں اور ایسا شخص ہمیشہ بے وضو ہی رہے گا۔
◈ شافعی، مالک، احمد، اور اسحاق بن راہویہ رحمہ اللہ کا بھی یہی موقف ہے۔ [نيل الأوطار: 199/1]
اور یہی موقف درست ہے۔
[صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع، حدیث/صفحہ نمبر: 192]
Sahih Ibn Khuzaymah Hadith 192 in Urdu
عبد الرحمن بن أبي بكرة الثقفي ← نفيع بن مسروح الثقفي