🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحیح ابن خزیمہ میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (3080)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
اس بات کی دلیل کا بیان کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اس فرمان: ”جس نے رات کے وقت روزے کی نیت نہ کی اس کا روزہ نہیں ہے۔“ سے آپ کی مراد فرضی روزہ ہے نفلی روزہ مراد نہیں۔
امام ابوبکر رحمه الله فرماتے ہیں کہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی یہ حدیث کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اُن کے پاس تشریف لاتے اور پو چھتے: کیا تمہارے پاس کھانا موجود ہے وگرنہ میں روزے سے ہوں میں نفلی روزوں کے باب میں بیان کرچکا ہوں۔ [صحيح ابن خزيمه/حدیث: 1935]
تخریج الحدیث: «تقدم۔۔۔، أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 1154، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1935، 2141، 2143، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3628، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 2321، وأبو داود فى (سننه) برقم: 2455، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1701، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 8009، والدارقطني فى (سننه) برقم: 2232، وأحمد فى (مسنده) برقم: 24857، والحميدي فى (مسنده) برقم: 190»
 
صحیح ابن خزیمہ کی حدیث نمبر 1935 کے فوائد و مسائل
الشيخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ، فوائد و مسائل، صحیح ابن خزیمہ ح : 1935
فوائد:
➊ یہ حدیث دلیل ہے کہ نفلی روزے کی رات کے وقت نیت کرنا مشروط نہیں، بلکہ نفلی روزے کی دن میں نیت کرنا جائز ہے اور اس سے نفلی روزہ فاسد نہیں ہوتا۔
➋ فرض روزے کی طلوع فجر سے قبل نیت کرنا واجب اور صحتِ روزہ کی شرط ہے۔
[صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع، حدیث/صفحہ نمبر: 1935]

Sahih Ibn Khuzaymah Hadith 1935 in Urdu