صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
جماع کرنے والے کو اس دن کے بدلے ایک روزے کی قضا دینے کے حُکم کا بیان جس دن میں اس نے جماع کیا تھا۔ جبکہ اس کے پاس مذکورہ کفّارہ موجود نہ ہو۔ بشرطیکہ حدیث صحیح ہو۔ کیونکہ میرا دل اس روایت سے مطمئن نہیں ہے
حدیث نمبر: 1955
الْخَبَرُ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ حُمَيْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، هُوَ الصَّحِيحُ لا عَنْ أَبِي سَلَمَةَ. وَقَدْ رَوَى أَيْضًا الْحَجَّاجُ بْنُ أَرْطَاةَ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ، عَنْ أَبِيهِ , عَنْ جَدِّهِ مِثْلَ خَبَرِ الزُّهْرِيِّ. وَقَالَ فِي خَبَرِ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ. حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلاءِ بْنِ كُرَيْبٍ , وَهَارُونُ بْنُ إِسْحَاقَ ، قَالا: حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ , قَالَ هَارُونُ: قَالَ حَجَّاجٌ : وَأَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ شُعَيْبٍ , وَقَالَ مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلاءِ، عَنِ الْحَجَّاجِ , عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ. حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ مَهْدِيٍّ، نا عَبْدُ الرَّزَّاقِ , أَخْبَرَنَا ابْنُ الْمُبَارَكِ، قَالَ: الْحَجَّاجُ بْنُ أَرْطَاةَ لَمْ يَسْمَعْ مِنَ الزُّهْرِيِّ شَيْئًا
امام صاحب فرماتے ہیں کہ مذکورہ بالا حدیث کی سند میں ابن شہاب زہری رحمه الله حمید بن عبدالرحمٰن سے بیان کریں تو یہ صحیح ہوگا۔ اور ابوسلمہ سے بیان کریں تو یہ صحیح نہیں ہوگا۔ جناب حجاج بن ارطاہ نے بھی یہ روایت ”عمرو بن شعيب عن أبيه عن جده“ کی سند سے روایت کی ہے۔ امام ابن مبارک کہتے ہیں کہ حجاج بن اطاہ نے امام زہری رحمه الله سے کچھ نہیں سنا۔ [صحيح ابن خزيمه/حدیث: 1955]
تخریج الحدیث: «اسناده حسن، أخرجه ابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1955، وابن أبى شيبة فى (مصنفه) برقم: 9787»
الرواة الحديث:
صحیح ابن خزیمہ کی حدیث نمبر 1955 کے فوائد و مسائل
الشيخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ، فوائد و مسائل، صحیح ابن خزیمہ ح : 1955
فوائد:
یہ احادیث دلیل ہیں کہ حالتِ روزہ میں جماع کا ارتکاب کرنے والا شخص اگر اس کے کفارے سے قاصر ہو تو اس روزے کے عوض، جو اس نے رمضان میں مباشرت کی وجہ سے فاسد کیا تھا، رمضان کے بعد ایک دن کا روزہ رکھے گا، اور اپنی غلطی کی معافی طلب کرے گا۔
یہ احادیث دلیل ہیں کہ حالتِ روزہ میں جماع کا ارتکاب کرنے والا شخص اگر اس کے کفارے سے قاصر ہو تو اس روزے کے عوض، جو اس نے رمضان میں مباشرت کی وجہ سے فاسد کیا تھا، رمضان کے بعد ایک دن کا روزہ رکھے گا، اور اپنی غلطی کی معافی طلب کرے گا۔
[صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع، حدیث/صفحہ نمبر: 1955]
Sahih Ibn Khuzaymah Hadith 1955 in Urdu
الحجاج بن أرطاة النخعي ← عمرو بن شعيب القرشي