صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
نماز مغرب سے پہلے روزہ کھولنا مستحب ہے
حدیث نمبر: 2063
حَدَّثَنَا زَكَرِيَّا بْنُ يَحْيَى بْنِ أَبَانَ , حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ الْوَاسِطِيُّ , حَدَّثَنَا شُعَيْبُ بْنُ إِسْحَاقَ , حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي عَرُوبَةَ , ح وَحَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ سَهْلٍ الرَّمْلِيُّ , حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ , حَدَّثَنَا الْقَاسِمُ بْنُ غُصْنٍ , عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي عَرُوبَةَ , عَنْ قَتَادَةَ , عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ," أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ لا يُصَلِّي الْمَغْرِبَ حَتَّى يُفْطِرَ , وَلَوْ كَانَ شَرْبَةً مِنْ مَاءٍ" . قَالَ مُوسَى بْنُ سَهْلٍ: أَصْلُهُ كُوفِيٌّ يَعْنِي الْقَاسِمَ بْنَ غُصْنٍ رَوَى عَنْهُ وَكِيعٌ , وَسُلَيْمَانُ بْنُ حَيَّانَ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نماز مغرب، افطاری کرنے کے بعد ادا کرتے تھے اگر چہ افطاری میں پانی کا ایک گھونٹ ہی ہوتا۔“ جناب موسیٰ بن سہل کہتے ہیں کہ قاسم بن غصن کوفہ کے رہنے والے ہیں، ان سے امام وکیع اور سلیمان بن حیان روایت کرتے ہیں۔ [صحيح ابن خزيمه/حدیث: 2063]
تخریج الحدیث: «صحيح، أخرجه ابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2063، 2065، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3504، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 1582، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 8229، وأبو يعلى فى (مسنده) برقم: 3792»
الرواة الحديث:
صحیح ابن خزیمہ کی حدیث نمبر 2063 کے فوائد و مسائل
الشيخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ، فوائد و مسائل، صحیح ابن خزیمہ ح : 2063
فوائد:
➊ یہ حدیث دلیل ہے کہ افطاری میں جلدی کرنا مستحب فعل ہے۔
➋ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا افطاری میں تعجیل معمول رہا ہے۔
➌ لہٰذا، اگر افطاری کے لیے پانی کا گھونٹ ہی میسر ہو تو افطاری میں تعجیل کرنی چاہیے اور نماز مغرب افطار کے بعد ادا کرنی چاہیے۔
➊ یہ حدیث دلیل ہے کہ افطاری میں جلدی کرنا مستحب فعل ہے۔
➋ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا افطاری میں تعجیل معمول رہا ہے۔
➌ لہٰذا، اگر افطاری کے لیے پانی کا گھونٹ ہی میسر ہو تو افطاری میں تعجیل کرنی چاہیے اور نماز مغرب افطار کے بعد ادا کرنی چاہیے۔
[صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع، حدیث/صفحہ نمبر: 2063]
Sahih Ibn Khuzaymah Hadith 2063 in Urdu
قتادة بن دعامة السدوسي ← أنس بن مالك الأنصاري