صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
ماہ محرم میں روزوں کی فضیلت کا بیان کیونکہ رمضان المبارک کے بعد محرم کے روزے سب سے افضل ہیں
حدیث نمبر: 2076
حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى , وَمُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى ، قَالا: حَدَّثَنَا جَرِيرٌ , عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ وَهُوَ ابْنُ عُمَيْرٍ , عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْتَشِرِ , عَنْ حُمَيْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ , عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ يَرْفَعُهُ. قَالَ مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: سُئِلَ أَيُّ الصَّلاةِ أَفْضَلُ بَعْدَ الْمَكْتُوبَةِ؟ وَأَيُّ الصِّيَامِ أَفْضَلُ بَعْدَ شَهْرِ رَمَضَانَ؟ فَقَالَ: " أَفْضَلُ الصَّلاةِ بَعْدَ الْمَكْتُوبَةِ الصَّلاةُ فِي جَوْفِ اللَّيْلِ , وَأَفْضَلُ الصِّيَامِ بَعْدَ رَمَضَانَ شَهْرُ اللَّهِ الْمُحَرَّمُ"
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ سے سوال کیا گیا کہ فرض نماز کے بعد کونسی نماز افضل ہے؟ اور رمضان المبارک کے بعد کون سے روزے افضل ہیں؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”فرض نمازوں کے بعد سب سے افضل نماز آدھی رات کی نماز (تہجّد) ہے۔ اور رمضان المبارک کے روزوں کے بعد اللہ تعالیٰ کے مہینے محرم کے روزے سب سے افضل ہیں۔“ [صحيح ابن خزيمه/حدیث: 2076]
تخریج الحدیث: «تقدم۔۔۔، أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 1163، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1134، 2076، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2563، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 1159، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 1612، وأبو داود فى (سننه) برقم: 2429، والترمذي فى (جامعه) برقم: 438، 740، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1742، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 4735، وأحمد فى (مسنده) برقم: 8141»
الرواة الحديث:
صحیح ابن خزیمہ کی حدیث نمبر 2076 کے فوائد و مسائل
الشيخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ، فوائد و مسائل، صحیح ابن خزیمہ ح : 2076
فوائد:
◈ یہ حدیث دلیل ہے کہ رمضان کے بعد محرم کے روزے زیادہ فضیلت والے ہیں، پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ماہِ محرم کی بجائے شعبان کے روزے کثرت سے کیوں رکھتے تھے؟ اس کے دو جواب ہیں:
➊ ممکن ہے محرم کے روزوں کی فضیلت آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو آخرِ عمر میں معلوم ہوئی ہو۔
➋ شاید محرم کے مہینوں میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو سفر، مرض یا دیگر عوارض پیش آتے رہے ہوں، جس کی وجہ سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم محرم کے روزوں کا بکثرت اہتمام نہیں کر پائے۔ [شرح النووي: 158/4]

[صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع، حدیث/صفحہ نمبر: 2076]
Sahih Ibn Khuzaymah Hadith 2076 in Urdu
حميد بن عبد الرحمن الحميري ← أبو هريرة الدوسي