پی ڈی ایف کتاب کو ٹیکسٹ میں کیسے کنورٹ کیا جاتا ہے سیکھنے کے لیے ہماری کلاس جوائن کریں اپنے آپ کو رجسٹر کیجیے۔ مزید تفصیلات کے لیے اس نمبر پر رابطہ کریں۔
+92-331-5902482
+92-331-5902482
صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
عاشوراء کے روزے کے حُکم کا بیان
حدیث نمبر: 2091
حَدَّثَنَا أَبُو هَاشِمٍ زِيَادُ بْنُ أَيُّوبَ , حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ , أَخْبَرَنَا حُصَيْنٌ , عَنِ الشَّعْبِيِّ , عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ صَيْفِيٍّ الأَنْصَارِيِّ , قَالَ: خَرَجَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي يَوْمِ عَاشُورَاءَ، فَقَالَ: " أَصُمْتُمْ يَوْمَكُمْ هَذَا؟" فَقَالَ بَعْضُهُمْ: نَعَمْ. وَقَالَ بَعْضُهُمْ: لا. قَالَ:" فَأَتِمُّوا بَقِيَّةَ يَوْمِكُمْ هَذَا" , وَأَمَرَهُمْ أَنْ يُؤْذِنُوا أَهْلَ الْعُرُوضِ أَنْ يُتِمُّوا بَقِيَّةَ يَوْمِهِمْ ذَلِكَ
سیدنا محمد بن صیفی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ بیان کرتے ہیں کہ عاشوراء کے دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے تو فرمایا: ” کیا تم نے آج کا روزہ رکھا ہے؟ کچھ نے کہا کہ جی ہاں رکھا ہے۔ اور کچھ افراد نے کہا کہ جی نہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو تم آج کا باقی دن روزہ مکمّل کرو۔ اور آپ نے اُنہیں حُکم دیا کہ ”وہ مدینہ منوّرہ کے مضافات میں واقع بستیوں کو بھی اطلاع کر دیں کہ وہ باقی دن (روزہ رکھ کر) پورا کریں۔“ [صحيح ابن خزيمه/حدیث: 2091]
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2091، وأحمد فى (مسنده) برقم: 19760»
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥محمد بن صيفي الخطمي، أبو عبد الله | صحابي | |
👤←👥عامر الشعبي، أبو عمرو عامر الشعبي ← محمد بن صيفي الخطمي | ثقة | |
👤←👥الحصين بن عبد الرحمن السلمي، أبو الهذيل الحصين بن عبد الرحمن السلمي ← عامر الشعبي | ثقة متقن | |
👤←👥هشيم بن بشير السلمي، أبو معاوية هشيم بن بشير السلمي ← الحصين بن عبد الرحمن السلمي | ثقة ثبت كثير التدليس والإرسال الخفي | |
👤←👥زياد بن أيوب الطوسي، أبو هاشم زياد بن أيوب الطوسي ← هشيم بن بشير السلمي | ثقة حافظ |
Sahih Ibn Khuzaymah Hadith 2091 in Urdu
عامر الشعبي ← محمد بن صيفي الخطمي