🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحیح ابن خزیمہ میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (3080)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
عاشوراء کے دن کے بعض حصّے کا روزہ رکھنے کے حُکم کا بیان


سیدنا سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسلم قبیلے کے ایک شخص سے کہا: ”اپنی قوم میں یا لوگوں میں عاشوراء کے دن اعلان کردو کہ جس شخص نے کھانا کھالیا ہے وہ بقیہ دن روزہ رکھے اور جس نے کھانا نہیں کھایا وہ روزہ رکھ لے۔“ [صحيح ابن خزيمه/حدیث: 2092]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 1924، 2007، 7265، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1135، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2092، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3619، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 6310، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 2320، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 2642، والدارمي فى (مسنده) برقم: 1802، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 8131، 8496، وأحمد فى (مسنده) برقم: 16771»


صحیح ابن خزیمہ کی حدیث نمبر 2092 کے فوائد و مسائل
الشيخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ، فوائد و مسائل، صحیح ابن خزیمہ ح : 2092
فوائد:
➊ رمضان کے روزوں کے لیے رات کے وقت نیت کرنا لازم ہے، باقی روزوں کے لیے رات کو نیت کرنا شرط نہیں، بلکہ دن کے وقت نیت کر لی جائے تب بھی نفلی روزہ کا اہتمام جائز ہے۔
➋ احادیث الباب دلیل ہیں کہ رمضان کی فرضیت سے قبل عاشوراء کا روزہ فرض تھا، اور اسے ترک کرنے کی رخصت نہیں تھی، پھر فرضیت رمضان کے بعد عاشوراء کے روزہ میں تخفیف کی گئی اور اس کی فرضیت ساقط قرار پائی۔
[صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع، حدیث/صفحہ نمبر: 2092]

Sahih Ibn Khuzaymah Hadith 2092 in Urdu