صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
پورے رمضان المبارک کا اعتکاف کرنا
حدیث نمبر: 2219
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الأَعْلَى الصَّنْعَانِيُّ ، حَدَّثَنَا الْمُعْتَمِرُ ، حَدَّثَنِي عُمَارَةُ بْنُ غَزِيَّةَ الأَنْصَارِيُّ ، قَالَ: سَمِعْتُ مُحَمَّدَ بْنَ إِبْرَاهِيمَ يُحَدِّثُ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ،" أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اعْتَكَفَ الْعَشْرَ الأُوَلَ مِنْ رَمَضَانَ، ثُمَّ اعْتَكَفَ الْعَشْرَ الْوَسَطَ فِي قُبَّةٍ تُرْكِيَّةٍ عَلَى سُدَّتِهَا قِطْعَةُ حَصِيرٍ" فَذَكَرَ الْحَدِيثَ بِطُولِهِ. قَدْ أَمْلَيْتُهُ قَبْلُ
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے رمضان المبارک کا پہلا عشرہ اعتکاف کیا پھر آپ نے درمیانی عشرے کا اعتکاف ایک ترکی قبے میں کیا، جس کے دروازے پر چٹائی کا ایک ٹکڑا لگا ہوا تھا پھر اُنہوں نے مکمّل حدیث بیان کی۔ میں یہ حدیث اس سے پہلے لکھواچکا ہوں۔ [صحيح ابن خزيمه/حدیث: 2219]
تخریج الحدیث: «تقدم۔۔۔، أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 669، 813، 836، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1167، ومالك فى (الموطأ) برقم: 1139، وابن الجارود فى "المنتقى"، 223، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2171، 2176، 2219، 2220، 2238، 2243، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3661، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 1038، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 1094، وأبو داود فى (سننه) برقم: 894، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1766، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 2696، وأحمد فى (مسنده) برقم: 11191»
الرواة الحديث:
صحیح ابن خزیمہ کی حدیث نمبر 2219 کے فوائد و مسائل
الشيخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ، فوائد و مسائل، صحیح ابن خزیمہ ح : 2219
فوائد:
➊ یہ حدیث دلیل ہے کہ رمضان کے پورے مہینے کا اعتکاف بھی مسنون و مباح ہے۔
➋ لیکن آخری عشرے کا اعتکاف مستحب اور افضل ہے۔
➌ کیونکہ رمضان میں اعتکاف کا اصل مقصد شب قدر کی تلاش ہے جو آخری عشرے میں ہے۔
➊ یہ حدیث دلیل ہے کہ رمضان کے پورے مہینے کا اعتکاف بھی مسنون و مباح ہے۔
➋ لیکن آخری عشرے کا اعتکاف مستحب اور افضل ہے۔
➌ کیونکہ رمضان میں اعتکاف کا اصل مقصد شب قدر کی تلاش ہے جو آخری عشرے میں ہے۔
[صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع، حدیث/صفحہ نمبر: 2219]
Sahih Ibn Khuzaymah Hadith 2219 in Urdu
أبو سلمة بن عبد الرحمن الزهري ← أبو سعيد الخدري