🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحیح ابن خزیمہ میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (3080)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1574. ‏(‏19‏)‏ باب ذكر الدليل على أن الصدقة إنما تجب فى الإبل والغنم فى سوائمها دون غيرهما، ضد قول من زعم أن فى الإبل العوامل صدقة‏.‏
اس بات کی دلیل کا بیان کہ چرنے والے اونٹ اور بکریوں میں زکوٰۃ واجب ہے ان کے علاوہ دوسروں میں واجب نہیں اور اس میں لوگوں کی نفی ہے جو کہتے ہیں کام کاج اور بوجھ اُٹھانے والے اونٹوں پر زکوٰۃ ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2267
حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ يَعْقُوبَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ صَدَقَةَ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ وَهُوَ ابْنُ حُسَيْنٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ سَالِمٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَتَبَ الصَّدَقَةَ، فَلَمْ يَخْرُجْ إِلَى عُمَّالِهِ حَتَّى قُبِضَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَذَكَرَ الْحَدِيثَ بِطُولِهِ، وَقَالَ فِي الْغَنَمِ:" فِي كُلِّ أَرْبَعِينَ سَائِمَةً وَحَدَّهَا شَاةٌ إِلَى عِشْرِينَ وَمِائَةٍ" ، ثُمَّ ذَكَرَ بَاقِيَ الْحَدِيثِ
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے زکوٰۃ کے احکام لکھوائے تھے پھر اپنے حکام اور عمال کو بھیجنے سے پہلے ہی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم فوت ہوگئے۔ اور مکمّل حدیث بیان کی۔ اور کہا کہ چرنے والی چالیس بکریوں میں ایک بکری زکوٰۃ ہے، ایک سو بیس بکریاں ہونے تک یہی زکوٰۃ ہے۔ پھر باقی حدیث بیان کی۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب صدقة المواشي من الإبل والبقر والغنم/حدیث: 2267]
تخریج الحدیث: «حسن لغيره، أخرجه ابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2267، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 1447، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1568، والترمذي فى (جامعه) برقم: 621، والدارمي فى (مسنده) برقم: 1660، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1798، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 7351، والدارقطني فى (سننه) برقم: 1983، وأحمد فى (مسنده) برقم: 4722»
 
الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥عبد الله بن عمر العدوي، أبو عبد الرحمنصحابي
👤←👥سالم بن عبد الله العدوي، أبو عبيد الله، أبو عبد الله، أبو عمر
Newسالم بن عبد الله العدوي ← عبد الله بن عمر العدوي
ثقة ثبت
👤←👥محمد بن شهاب الزهري، أبو بكر
Newمحمد بن شهاب الزهري ← سالم بن عبد الله العدوي
الفقيه الحافظ متفق على جلالته وإتقانه
👤←👥سفيان بن الحسين الواسطي، أبو محمد، أبو الحسن، أبو المؤمل
Newسفيان بن الحسين الواسطي ← محمد بن شهاب الزهري
صدوق يخطئ
👤←👥إبراهيم بن صدقة البصري
Newإبراهيم بن صدقة البصري ← سفيان بن الحسين الواسطي
صدوق حسن الحديث
👤←👥الفضل بن يعقوب الجزري، أبو العباس
Newالفضل بن يعقوب الجزري ← إبراهيم بن صدقة البصري
صدوق حسن الحديث
صحیح ابن خزیمہ کی حدیث نمبر 2267 کے فوائد و مسائل
الشيخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ، فوائد و مسائل، صحیح ابن خزیمہ ح : 2267
فوائد:
[شرح السنة] میں مذکور ہے کہ یہ (احادیث الباب) دلیل ہیں کہ چرنے والی بکریوں میں زکوٰۃ واجب ہے اور جن بکریوں کو چارہ ڈالا جاتا ہے، ان میں زکوٰۃ واجب نہیں ہے۔
نیز اسی وجہ سے عام اہل علم کے نزدیک کام کرنے والی گایوں اور اونٹوں میں بھی زکوٰۃ واجب نہیں ہے۔ [عون المعبود: 3/ 489]
[صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع، حدیث/صفحہ نمبر: 2267]

Sahih Ibn Khuzaymah Hadith 2267 in Urdu