🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحیح ابن خزیمہ میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (3080)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1581. ‏(‏26‏)‏ باب ذكر الخبر المفسر للفظة المجملة التى ذكرتها،
گزشتہ مجمل روایت کی مفسر خبر کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: Q2276
وَالدَّلِيلُ عَلَى أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّمَا زَجَرَ عَنْ أَخْذِ كَرَائِمِ أَمْوَالِ مَنْ تَجِبُ عَلَيْهِ الصَّدَقَةُ فِي مَالِهِ إِذَا أَخَذَ الْمُصَدِّقُ كَرَائِمَ أَمْوَالِهِمْ بِغَيْرِ طِيبِ أَنْفُسِهِمْ، إِذِ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدْ أَبَاحَ أَخْذَ خِيَارِ أَمْوَالِهِمْ إِذَا طَابَتْ أَنْفُسُهُمْ بِإِعْطَائِهَا، وَدَعَا لِمُعْطِيهَا بِالْبَرَكَةِ فِي مَالِهِ وَفِي إِبِلِهِ‏.‏
 
امام ابوبکر رحمه الله فرماتے ہیں کہ سیدنا وائل بن حجر رضی اللہ عنہ کی روایت میں ہے کہ تو اُس شخص نے ایک خوبصورت اونٹنی بھیجی تورسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دعا فرمائی: اے اللہ اس شخص میں اور اس کے اونٹوں میں برکت ڈال دے۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب صدقة المواشي من الإبل والبقر والغنم/حدیث: 2276]
تخریج الحدیث: «انظر الحديث السابق، انظر الحديث السابق برقم: 2474»
 
صحیح ابن خزیمہ کی حدیث نمبر 2276 کے فوائد و مسائل
الشيخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ، فوائد و مسائل، صحیح ابن خزیمہ ح : 2276
فوائد:
➊ زکاۃ لینے والا، زکاۃ دینے والوں کے لیے خیر و برکت کی دعا تو کرے گا ہی، لیکن جو لوگ زکاۃ میں عمدہ مال پیش کریں، ان کے لیے خیر و برکت کی زیادہ اہتمام سے دعا کی جائے گی۔ اور ایسا عمل یقیناً صاحب مال کے لیے خیر و برکت کا باعث بنے گا۔
[صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع، حدیث/صفحہ نمبر: 2276]

Sahih Ibn Khuzaymah Hadith 2276 in Urdu