🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحیح ابن خزیمہ میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (3080)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1580. ‏(‏25‏)‏ باب الزجر عن أخذ المصدق خيار المال ‏[‏232- أ‏]‏ بذكر خبر مجمل غير مفسر‏.‏
ایک مجمل غیر مفسر روایت کے ساتھ زکوٰۃ وصول کرنے والے کے لئے عمدہ مال وصول کرنے کی ممانعت کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2275
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ إِسْحَاقَ الْجَوْهَرِيُّ ، وَهَذَا حَدِيثُ بُنْدَارٍ، قَالا: حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ ، حَدَّثَنَا زَكَرِيَّا بْنُ إِسْحَاقَ ، حَدَّثَنِي يَحْيَى بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ صَيْفِيٍّ ، حَدَّثَنِي أَبُو مَعْبَدٍ مَوْلَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: بَعَثَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُعَاذَ بْنَ جَبَلٍ إِلَى الْيَمَنِ، فَقَالَ:" إِنَّكَ سَتَأْتِي قَوْمًا مِنْ أَهْلِ الْكِتَابِ، فَإِذَا جِئْتَهُمْ فَادْعُهُمْ أَنْ يَشْهَدُوا أَنْ لا إِلَهَ إِلا اللَّهُ، وَأَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ فَإِنْ أَطَاعُوا لِذَلِكَ، فَأَخْبِرْهُمْ أَنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ فَرْضَ عَلَيْهِمْ خَمْسَ صَلَوَاتٍ كُلَّ يَوْمٍ وَلَيْلَةٍ، فَإِنْ أَطَاعُوا لِذَلِكَ، فَأَخْبِرْهُمْ إِنَّ اللَّهَ فَرْضَ عَلَيْهِمْ صَدَقَةً فِي أَمْوَالِهِمْ تُؤْخَذُ مِنْ أَغْنِيَائِهِمْ، فَتُرَدُّ عَلَى فُقَرَائِهِمْ، فَإِنْ أَطَاعُوا لِذَلِكَ، فَإِيَّاكَ وَكَرَائِمَ أَمْوَالِهِمْ، وَاتَّقِ دَعْوَةَ الْمَظْلُومِ، فَإِنَّهُ لَيْسَ لَهَا دُونَ اللَّهِ حِجَابٌ"
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کو یمن کی طرف (گورنر بنا کر) روانہ کیا تو فرمایا: بیشک عنقریب تم اہل کتاب کی ایک قوم کے پاس جاؤ گے۔ جب تم اُن کے پاس جاؤ تو اُنہیں اس بات کی دعوت دینا کہ وہ گواہی دیں کہ ایک اللہ کے سوا کوئی معبود برحق نہیں ہے اور بیشک محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) اللہ کے رسول ہیں۔ پھر اگر وہ اس بات میں تیری اطاعت کرلیں تو اُنہیں بتانا کہ اللہ تعالیٰ نے اُن پر دن رات میں پانچ نمازیں فرض کی ہیں۔ پھر اگر وہ اس بات کی اطاعت کرلیں تو اُنہیں خبردینا کہ اللہ تعالیٰ نے اُن کے اموال میں زکوٰۃ فرض کی ہے جو اُن کے امیر لوگوں سے وصول کرکے اُن کے غرباء میں تقسیم کی جائے گی۔ پس اگر وہ اس بات کی فرمانبرداری کریں تو پھر اُن کے عمدہ مال وصول کرنے سے بچنا، اور مظلوم کی بد دعا سے بچنا کیونکہ اُس کی بد دعا اور اللہ تعالیٰ کے درمیان کوئی پردہ نہیں ہے۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب صدقة المواشي من الإبل والبقر والغنم/حدیث: 2275]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 1395، 1458، 1496، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 19، 19، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2275، 2346، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 156، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 2434، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1584، والترمذي فى (جامعه) برقم: 625، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1783، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 7371، والدارقطني فى (سننه) برقم: 2058، 2059، وأحمد فى (مسنده) برقم: 2100»
 
الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥عبد الله بن العباس القرشي، أبو العباسصحابي
👤←👥نافذ مولى ابن عباس، أبو معبد
Newنافذ مولى ابن عباس ← عبد الله بن العباس القرشي
ثقة
👤←👥يحيى بن عبد الله القرشي
Newيحيى بن عبد الله القرشي ← نافذ مولى ابن عباس
ثقة
👤←👥زكريا بن إسحاق المكي
Newزكريا بن إسحاق المكي ← يحيى بن عبد الله القرشي
ثقة
👤←👥الضحاك بن مخلد النبيل، أبو عاصم
Newالضحاك بن مخلد النبيل ← زكريا بن إسحاق المكي
ثقة ثبت
👤←👥عبد الله بن إسحاق الجوهري، أبو محمد
Newعبد الله بن إسحاق الجوهري ← الضحاك بن مخلد النبيل
ثقة حافظ
👤←👥محمد بن بشار العبدي، أبو بكر
Newمحمد بن بشار العبدي ← عبد الله بن إسحاق الجوهري
ثقة حافظ
صحیح ابن خزیمہ کی حدیث نمبر 2275 کے فوائد و مسائل
الشيخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ، فوائد و مسائل، صحیح ابن خزیمہ ح : 2275
فوائد:
➊ دن رات میں پانچ نمازیں فرض ہیں۔ ظلم حرام ہے اور امام کے لائق ہے کہ وہ حکام کو وعظ و نصیحت کرے اور انہیں تقوٰی کا حکم دے۔ انہیں مظالم سے روکنے میں مبالغہ آرائی سے کام لے اور ان کے برے انجام سے آگاہ کرے۔
➋ صدقہ و زکاۃ کا مال اکٹھا کرنے والے پر عمدہ مال لینا حرام ہے، بلکہ وہ درمیانے درجے کے مال کا انتخاب کرے اور صاحب مال پر برا مال بطورِ زکاۃ دینا حرام ہے۔
➌ زکاۃ کافر کو نہیں دی جائے گی۔
➍ غنی کو فقراء کا حصہ نہیں دیا جائے گا۔ [شرح النووي: 1/89]
[صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع، حدیث/صفحہ نمبر: 2275]

Sahih Ibn Khuzaymah Hadith 2275 in Urdu