صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1686. (131) باب فضل الصدقة
صدقے کی فضیلت،
حدیث نمبر: 2426
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي رَافِعٍ ، وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ بِشْرِ بْنِ الْحَكَمِ ، قَالَ: أَنْبَأَنَا عَبْدُ الرَّازِقِ ، أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ الْعَبْدَ إِذَا تَصَدَّقَ مِنْ طَيِّبٍ تَقَبَّلَهَا اللَّهُ مِنْهُ، وَأَخَذَهَا بِيَمِينِهِ، فَرَبَّاهَا كَمَا يُرَبِّي أَحَدُكُمْ مُهْرَهُ، أَوْ فَصِيلَهُ إِنَّ الرَّجُلَ لَيَتَصَدَّقُ بِاللُّقْمَةِ، فَتَرْبُوا فِي يَدِ اللَّهِ، أَوْ قَالَ: فِي كَفِّ اللَّهِ حَتَّى تَكُونَ مِثْلَ الْجَبَلِ فَتَصَدَّقُوا" .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب بندہ اپنی حلال و پاکیزہ کمائی سے صدقہ کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس سے قبول کر لیتا ہے اور اُسے اپنے دائیں ہاتھ میں لیکر اس طرح پرورش کرتا ہے جس طرح تم میں سے کوئی شخص اپنے بچھیرے یا بچھڑے کی پرورش کرتا ہے۔ بیشک کوئی آدمی ایک لقمے کا صدقہ کرتا ہے تو وہ اللہ تعالیٰ کے ہاتھ یا فرمایا کہ ”اللہ تعالیٰ کی ہتھیلی میں پرورش پاتا ہے حتّیٰ کہ پہاڑ کے برابر ہو جاتا ہے، لہٰذا تم صدقہ کرو۔“ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب صدقة التطوع/حدیث: 2426]
تخریج الحدیث: «اسناده صحيح، أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 1410، 7430، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1014، ومالك فى (الموطأ) برقم: 3651، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2425، 2426، 2427، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 270، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 3302، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 2524، والترمذي فى (جامعه) برقم: 661، 662، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1842، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 7840، وأحمد فى (مسنده) برقم: 7749»
الرواة الحديث:
Sahih Ibn Khuzaymah Hadith 2426 in Urdu
القاسم بن محمد التيمي ← أبو هريرة الدوسي