صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1686. (131) باب فضل الصدقة
صدقے کی فضیلت،
حدیث نمبر: 2427
حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ عَلِيٍّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ ، حَدَّثَنَا هِشَامٌ ، عَنِ الْقَاسِمِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. ح وَحَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عَبْدِ الصَّمَدِ ، حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ مَنْصُورٍ . ح وَحَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ عَبَّادِ بْنِ مَنْصُورٍ . ح وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى الْقُطَعِيُّ، حَدَّثَنَا الْحَجَّاجُ بْنُ الْمِنْهَالِ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ عَبَّادِ بْنِ مَنْصُورٍ ، عَنِ الْقَاسِمِ ، قَالَ جَعْفَرٌ: سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ ، وَقَالَ الْقُطَعِيُّ، وَعَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَحْوَ حَدِيثِ عَبْدِ الرَّازِقِ، زَادَ جَعْفَرٌ فِي حَدِيثِهِ، وَتَصْدِيقُ ذَلِكَ فِي كِتَابِ اللَّهِ يَمْحَقُ اللَّهُ الرِّبَا وَيُرْبِي الصَّدَقَاتِ سورة البقرة آية 276
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا، جناب عبدالرزاق کی حدیث کی طرح بیان کیا۔ جناب جعفر کی روایت میں اضافہ ہے کہ اس کی تصدیق اللہ تعالیٰ کی کتاب میں بھی ہے «يَمْحَقُ اللَّهُ الرِّبَا وَيُرْبِي الصَّدَقَاتِ» [ سورة البقرة: 276 ] ”اللہ تعالیٰ سود کو مٹاتا ہے اور صدقات کو بڑھاتا ہے۔“ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب صدقة التطوع/حدیث: 2427]
تخریج الحدیث: «اسناده صحيح، أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 1410، 7430، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1014، ومالك فى (الموطأ) برقم: 3651، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2425، 2426، 2427، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 270، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 3302، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 2524، والترمذي فى (جامعه) برقم: 661، 662، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1842، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 7840، وأحمد فى (مسنده) برقم: 7749»
الرواة الحديث:
صحیح ابن خزیمہ کی حدیث نمبر 2427 کے فوائد و مسائل
الشيخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ، فوائد و مسائل، صحیح ابن خزیمہ ح : 2427
فوائد:
➊ ان احادیث میں حلال مال سے خرچ کرنے اور صدقہ و زکاۃ دینے کی ترغیب ہے اور حرام مال سے خرچ کرنے کی ممانعت ہے کیونکہ بارگاہِ ایزدی میں فقط حلال مال سے ادا کیا گیا صدقہ و خیرات ہی شرفِ قبولیت پاتا ہے۔
➋ صدقہ و زکاۃ اور خیرات کرنے کی بہت فضیلت ہے اور اللہ کی راہ میں ادا شدہ صدقہ و خیرات کی بہت بڑھوتری ہوتی ہے۔
➊ ان احادیث میں حلال مال سے خرچ کرنے اور صدقہ و زکاۃ دینے کی ترغیب ہے اور حرام مال سے خرچ کرنے کی ممانعت ہے کیونکہ بارگاہِ ایزدی میں فقط حلال مال سے ادا کیا گیا صدقہ و خیرات ہی شرفِ قبولیت پاتا ہے۔
➋ صدقہ و زکاۃ اور خیرات کرنے کی بہت فضیلت ہے اور اللہ کی راہ میں ادا شدہ صدقہ و خیرات کی بہت بڑھوتری ہوتی ہے۔
[صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع، حدیث/صفحہ نمبر: 2427]
Sahih Ibn Khuzaymah Hadith 2427 in Urdu
القاسم بن محمد التيمي ← أبو هريرة الدوسي