🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحیح ابن خزیمہ میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (3080)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1733. ‏(‏178‏)‏ باب فضائل بناء السوق لأبناء السابلة، وحفر الأنهار للشارب
مسافروں کے لئے بازار اور پانی پینے والوں کے لئے نہریں بنانے کی فضیلت کا بیان
 
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2490
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ وَهْبِ بْنِ عَطِيَّةَ ، حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ ، حَدَّثَنَا مَرْزُوقُ بْنُ الْهُذَيْلِ ، أَخْبَرَنَا الزُّهْرِيُّ ، حَدَّثَنِي أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الأَغَرُّ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ مِمَّا يَلْحَقُ الْمُؤْمِنُ مِنْ عَمَلِهِ وَحَسَنَاتِهِ بَعْدَ مَوْتِهِ: عِلْمًا عَلِمَهُ وَنَشَرَهُ، أَوْ وَلَدًا صَالِحًا تَرَكَهُ، أَوْ مَسْجِدًا بَنَاهُ، أَوْ بَيْتًا لابْنِ السَّبِيلِ بَنَاهُ، أَوْ نَهَرًا كَرَاهُ، أَوْ صَدَقَةً أَخْرَجَهَا مِنْ مَالِهِ فِي صِحَّتِهِ وَحَيَاتِهِ، تَلْحَقُهُ مِنْ بَعْدِ مَوْتِهِ" ، قَالَ أَبُو بَكْرٍ: كَرَاهُ: يَعْنِي حَفَرَهُ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بیشک مؤمن کو اس کی موت کے بعد بھی اعمال اور نیکوں کا اجر ملتا رہتا ہے وہ یہ ہیں، وہ علم جو اس نے دوسروں کوسکھایا اور اس کی نشر و اشاعت میں حصّہ ڈالا۔ یا اپنے پیچھے نیک اولاد چھوڑی یا مسجد بنا گیا یا مسافروں کے لئے سرائے بنا گیا یا نہر کھدوا گیا یا اپنی صحت اور زندگی میں کوئی مالی صدقہ کرگیا تو ان کا اجر اسے اس کی موت کے بعد بھی ملتا رہے گا۔ امام ابوبکر رحمه الله فرماتے ہیں کہ اْونَهْراً كَرَاهُ کا معنی ہے یا اس نے نہر کھددوا دی۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب الصدقات والمحبسات/حدیث: 2490]
تخریج الحدیث: «حسن لغيره، أخرجه ابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2490، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 242»
 
الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥أبو هريرة الدوسيصحابي
👤←👥سلمان الأغر، أبو عبد الله
Newسلمان الأغر ← أبو هريرة الدوسي
ثقة
👤←👥محمد بن شهاب الزهري، أبو بكر
Newمحمد بن شهاب الزهري ← سلمان الأغر
الفقيه الحافظ متفق على جلالته وإتقانه
👤←👥مرزوق بن أبي الهذيل الثقفي، أبو بكر
Newمرزوق بن أبي الهذيل الثقفي ← محمد بن شهاب الزهري
مقبول
👤←👥الوليد بن مسلم القرشي، أبو العباس
Newالوليد بن مسلم القرشي ← مرزوق بن أبي الهذيل الثقفي
ثقة
👤←👥محمد بن وهب السلمي، أبو عبد الله
Newمحمد بن وهب السلمي ← الوليد بن مسلم القرشي
صدوق حسن الحديث
👤←👥محمد بن يحيى الذهلي، أبو عبد الله
Newمحمد بن يحيى الذهلي ← محمد بن وهب السلمي
ثقة حافظ جليل
صحیح ابن خزیمہ کی حدیث نمبر 2490 کے فوائد و مسائل
الشيخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ، فوائد و مسائل، صحیح ابن خزیمہ ح : 2490
فوائد:
➊ موت کے بعد انسان کو تین چیزوں کا ثواب جاری رہتا ہے، اس کے سوا انسان کے اعمال کا سلسلہ منقطع ہو جاتا ہے۔
1 علم جو اس نے سکھایا یا کوئی کتاب تصنیف کی۔
2 صالح اولاد جو والدین کے لیے دعا کرتی رہے۔
3 صدقہ جاریہ، جب تک لوگ صدقہ جاریہ سے فیض یاب ہوتے رہیں، اس کا اجر و ثواب جاری رہتا ہے۔
➋ مساجد کی تعمیر، مسافروں کے لیے سرائے تعمیر کرنا، نہر کھدوانا اور صحت و حیات میں دیگر رفاہِ عامہ کے کام کرانا یہ صدقہ جاریہ کی اقسام میں سے ہیں اور ان کا اجر و ثواب بعد از وفات بھی جاری رہتا ہے۔
[صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع، حدیث/صفحہ نمبر: 2490]

Sahih Ibn Khuzaymah Hadith 2490 in Urdu