صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1750. (9) باب الأمر بالمتابعة بين الحج والعمرة،
پے در پے حج اور عمرہ ادا کرنے کے حُکم کا بیان۔
حدیث نمبر: 2513
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْجَبَّارِ بْنُ الْعَلاءِ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، قَالَ: حَدَّثَنِيهِ سُمَيٌّ . ح وَحَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدٍ الزَّعْفَرَانِيُّ ، حَدَّثَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنْ سُمَيٍّ . ح وَحَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ الْمُنْذِرِ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نُمَيْرٍ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ ، عَنْ سُمَيٍّ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " الْعُمْرَةُ إِلَى الْعُمْرَةِ كَفَّارَةٌ لِمَا بَيْنَهُمَا، وَالْحَجُّ الْمَبْرُورُ لَيْسَ لَهُ جَزَاءٌ إِلا الْجَنَّةَ"
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ایک عمرہ دوسرے عمرے تک کے درمیانی گناہوں کا کفّارہ بنتا ہے اور حج مبرور کی جزا صرف جنّت ہی ہے۔“ [صحيح ابن خزيمه/كتاب: المناسك/حدیث: 2513]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 1773، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1349، ومالك فى (الموطأ) برقم: 1257، وابن الجارود فى "المنتقى"، 551، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2513، 3072، 3073، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3695، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 2888، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 8815، والترمذي فى (جامعه) برقم: 933، وأحمد فى (مسنده) برقم: 7471، والحميدي فى (مسنده) برقم: 1032»
الرواة الحديث:
صحیح ابن خزیمہ کی حدیث نمبر 2513 کے فوائد و مسائل
الشيخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ، فوائد و مسائل، صحیح ابن خزیمہ ح : 2513
فوائد:
➊ ان احادیث میں عمرہ کی فضیلت کا بیان ہے کہ دو عمروں کے درمیان کے گناہ محو ہو جاتے ہیں۔
➋ پے در پے عمرہ کرنے کی بڑی فضیلت ہے کہ عمرہ گناہوں کا کفارہ بن جاتا ہے۔
➌ حج مبرور جس میں لغو و واہیات گفتگو اور گناہ نہ ہوں اس کی لازمی جزا جنت ہے۔ [شرح النووي: 12/5]
➊ ان احادیث میں عمرہ کی فضیلت کا بیان ہے کہ دو عمروں کے درمیان کے گناہ محو ہو جاتے ہیں۔
➋ پے در پے عمرہ کرنے کی بڑی فضیلت ہے کہ عمرہ گناہوں کا کفارہ بن جاتا ہے۔
➌ حج مبرور جس میں لغو و واہیات گفتگو اور گناہ نہ ہوں اس کی لازمی جزا جنت ہے۔ [شرح النووي: 12/5]
[صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع، حدیث/صفحہ نمبر: 2513]
Sahih Ibn Khuzaymah Hadith 2513 in Urdu
أبو صالح السمان ← أبو هريرة الدوسي