علماء کرام کے آڈیو، ویڈیو دروس ، خطبات، دورہ قرآن، تعلیم القرآن اگر آپ ٹیکسٹ کی صورت میں ٹائپ کروانا چاہتے ہوں تو رابطہ کریں۔
+92-331-5902482
+92-331-5902482
صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1812. (71) باب ذكر ميقات أهل العراق إن ثبت الخبر مسندا
اہل عراق کے میقات کا بیان، اگرچہ یہ حدیث صحیح مسند ثابت ہو
حدیث نمبر: 2592
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَعْمَرٍ الْقَيْسِيُّ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ يَعْنِي ابْنَ بَكْرٍ ، أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ ، أَخْبَرَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ ، أَنَّهُ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ يَسْأَلُ عَنِ الْمُهَلِّ، قَالَ: أَحْسَبُهُ يُرِيدُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: " مُهَلُّ أَهْلِ الْمَدِينَةِ ذُو الْحُلَيْفَةِ، وَالطَّرِيقُ الآخِرِ الْجُحْفَةُ، وَمُهَلُّ أَهْلُ الْعِرَاقِ مِنْ ذَاتِ عِرْقٍ، وَمُهَلُّ أَهْلِ نَجْدٍ مِنْ قَرْنٍ، وَمُهَلُّ أَهْلُ الْيَمَنِ مِنْ يَلَمْلَمَ" ، قَالَ أَبُو بَكْرٍ: قَدْ رُوِيَ فِي ذَاتِ عِرْقٍ أَنَّهُ مِيقَاتُ أَهْلِ الْعِرَاقِ أَخْبَارُ غَيْرِ ابْنِ جُرَيْجٍ لا يَثْبُتُ عِنْدَ أَهْلِ الْحَدِيثِ شَيْءٌ مِنْهَا قَدْ خَرَّجْتُهَا كُلَّهَا فِي كِتَابِ الْكَبِيرِ
ابو زبیر بیان کرتے ہیں کہ اُنہوں نے سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کو کہتے ہوئے سنا جن سے میقات کے بارے میں دریافت کیا گیا تھا۔ راوی کہتے ہیں میرا خیال ہے انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان بیان کیا ہے کہ اہلِ مدینہ کا میقات ذوالحلیفہ ہے اور دوسرے راستے سے جحفہ ہے۔ اہلِ عراق کا میقات ذات عرق ہے۔ اہلِ نجد کا قرن ہے اور اہلِ یمن کا یلملم ہے۔
امام صاحب رحمه الله بھی فرماتے ہیں کہ ذات عرق کے بارے میں یہ حُکم ہے کہ یہ اہلِ عراق کا میقات ہے اس کے بارے میں ابن جریج کی بیان کردہ روایت کے علاوہ بھی روایات ہیں۔ لیکن ان میں سے کوئی ایک روایت بھی محدثین کے نزدیک مستند طور پر منقول نہیں ہے۔ میں نے یہ تمام تر روایات کتاب الکبیر میں بیان کردی ہیں۔ [صحيح ابن خزيمه/كتاب: المناسك/حدیث: 2592]
امام صاحب رحمه الله بھی فرماتے ہیں کہ ذات عرق کے بارے میں یہ حُکم ہے کہ یہ اہلِ عراق کا میقات ہے اس کے بارے میں ابن جریج کی بیان کردہ روایت کے علاوہ بھی روایات ہیں۔ لیکن ان میں سے کوئی ایک روایت بھی محدثین کے نزدیک مستند طور پر منقول نہیں ہے۔ میں نے یہ تمام تر روایات کتاب الکبیر میں بیان کردی ہیں۔ [صحيح ابن خزيمه/كتاب: المناسك/حدیث: 2592]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 1183، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2592، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 2915، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 9003، والدارقطني فى (سننه) برقم: 2497، وأحمد فى (مسنده) برقم: 6811»
الرواة الحديث:
Sahih Ibn Khuzaymah Hadith 2592 in Urdu
محمد بن مسلم القرشي ← جابر بن عبد الله الأنصاري