صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1832. (91) بَابُ اسْتِحْبَابِ الْبَيْتُوتَةِ بِذِي الْحُلَيْفَةِ وَالْغُدُوِّ مِنْهَا اسْتِنَانًا بِالنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی اقتدا کرتے ہوئے ذوالحلیفہ میں رات گزارنا اور صبح کے وقت وہاں سے روانہ ہونا مستحب ہے
حدیث نمبر: 2615
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الصَّوَّافُ ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ الْحَضْرَمِيُّ ، حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ ، حَدَّثَنِي مُوسَى بْنُ عُقْبَةَ ، حَدَّثَنِي نَافِعٌ ، وَسَالِمٌ ," أَنَّ ابْنَ عُمَرَ كَانَ إِذَا مَرَّ بِذِي الْحُلَيْفَةِ بَاتَ بِهَا حَتَّى يُصْبِحَ" ، وَيُخْبِرُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَفْعَلُ ذَلِكَ
جناب نافع اور سالم بیان کرتے ہیں کہ سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہ جب ذوالحلیفہ سے گزرتے تورات وہیں بسر کرتے حتّیٰ کہ صبح کے وقت روانہ ہوتے۔ وہ بتاتے تھے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بھی ایسے ہی کیا کرتے تھے۔ [صحيح ابن خزيمه/كتاب: المناسك/حدیث: 2615]
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2615، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 1655، وأبو يعلى فى (مسنده) برقم: 5461، 5474»
الرواة الحديث:
صحیح ابن خزیمہ کی حدیث نمبر 2615 کے فوائد و مسائل
الشيخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ، فوائد و مسائل، صحیح ابن خزیمہ ح : 2615
فوائد:
➊ ◈ امام نووی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ ذوالحلیفہ میں رات گزارنا اعمال و سننِ حج میں شامل نہیں ہے۔
➋ ◈ قاضی عیاض رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جو شخص اسے سنت سمجھ کر اختیار کرے تو یہ عمل بہتر ہے۔ [شرح النووي: 97/8]
➊ ◈ امام نووی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ ذوالحلیفہ میں رات گزارنا اعمال و سننِ حج میں شامل نہیں ہے۔
➋ ◈ قاضی عیاض رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جو شخص اسے سنت سمجھ کر اختیار کرے تو یہ عمل بہتر ہے۔ [شرح النووي: 97/8]
[صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع، حدیث/صفحہ نمبر: 2615]
Sahih Ibn Khuzaymah Hadith 2615 in Urdu
سالم بن عبد الله العدوي ← عبد الله بن عمر العدوي