صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1841. (100) بَابُ الْبَيَانِ أَنَّ رَفْعَ الصَّوْتِ بِالْإِهْلَالِ مِنْ شِعَارِ الْحَجِّ،
اس بات کا بیان کہ بلند آواز سے تلبیہ پکارنا حج کے شعار میں سے ہے۔
حدیث نمبر: 2630
حَدَّثَنَا الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، أَخْبَرَنِي أُسَامَةُ ، أَنَّ مُحَمَّدَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ ، وَعَبْدَ اللَّهِ بْنَ أَبِي لَبِيدٍ ، أَخْبَرَاهُ عَنْ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ ، يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَمَرَنِي جِبْرِيلُ بِرَفْعِ الصَّوْتِ بِالإِهْلالِ، فَإِنَّهُ مِنْ شِعَارِ الْحَجِّ" ، قَالَ أَبُو بَكْرٍ: خَرَّجْتُ طُرُقَ هَذَا الْخَبَرِ فِي كِتَابِ الْكَبِيرِ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”حضرت جبرائیل عليه السلام نے مجھے بلند آواز سے تلبیہ پکارنے کا حُکم دیا کیونکہ یہ حج کے شعار میں سے ہے۔“ امام ابوبکر رحمه الله فرماتے ہیں کہ میں نے اس حدیث کے طرق کتاب الکبیر میں بیان کر دیے ہیں۔ [صحيح ابن خزيمه/كتاب: المناسك/حدیث: 2630]
تخریج الحدیث: «اسناده صحيح، أخرجه ابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2630، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 1660، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 9105، وأحمد فى (مسنده) برقم: 8430»
الرواة الحديث:
صحیح ابن خزیمہ کی حدیث نمبر 2630 کے فوائد و مسائل
الشيخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ، فوائد و مسائل، صحیح ابن خزیمہ ح : 2630
فوائد:
◈ سید سابق رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ ان احادیث کی رو سے جمہور علماء نے استنباط کیا ہے کہ با آواز بلند تلبیہ کہنا مستحب فعل ہے۔
➊ یہ حکم مردوں کے لیے ہے اور عورت کے لیے مناسب ہے کہ وہ اپنے اور اپنے قریب والوں کو آواز سنائے۔
➋ عورت کے لیے اس سے اونچی آواز کرنا مکروہ ہے۔
◈ عطاء خراسانی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں:
مرد تلبیہ اونچی آواز سے دہرائیں گے اور عورت محض خود کو اپنی آواز سنائے گی۔
وہ تلبیہ کہتے وقت آواز بلند نہ کرے۔ [فقه السنة: 1/586]

[صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع، حدیث/صفحہ نمبر: 2630]
Sahih Ibn Khuzaymah Hadith 2630 in Urdu
المطلب بن عبد الله المخزومي ← أبو هريرة الدوسي