صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
2051. (310) بَابُ إِبَاحَةِ اشْتِرَاكِ سَبْعَةٍ مِنَ الْمُتَمَتِّعِينَ فِي الْبَدَنَةِ الْوَاحِدَةِ وَالْبَقَرَةِ الْوَاحِدَةَ،
حج تمتع کرنے والے سات حاجی ایک اونٹ یا ایک گائے کی قربانی میں شریک ہوسکتے ہیں۔
حدیث نمبر: Q2902
وَالدَّلِيلُ عَلَى أَنَّ سُبْعَ بَدَنَةٍ وَسُبْعَ بَقَرَةٍ مِمَّا اسْتَيْسَرَ مِنَ الْهَدْيِ، إِذِ اللَّهُ- عَزَّ وَجَلَّ- أَوْجَبَ عَلَى الْمُتَمَتِّعِ مَا اسْتَيْسَرَ مِنَ الْهَدْيِ إِذَا وَجَدَهُ.
اور اس بات کی دلیل کا بیان کہ اونٹ یا گائے کے ساتویں حصّے میں شریک ہونا حاجیوں کے لئے آسانی اور سہولت کا باعث ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ نے حج تمتع کرنے والے حاجی پر میسر قربانی ادا کرنے کا حُکم واجب کیا ہے [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب ذكر أفعال اختلف الناس فى إباحته للمحرم، نصت سنة النبى صلى الله عليه وسلم أو دلت على إباحتها/حدیث: Q2902]
حدیث نمبر: 2902
حَدَّثَنَا بُنْدَارٌ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ . ح وحَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْمَلَكِ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ: " كُنَّا نَتَمَتَّعُ فِي عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" ، وَقَالَ بُنْدَارٌ: قَالَ:" تَمَتَّعْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَنَذْبَحُ الْبَقَرَةَ عَنْ سَبْعَةٍ نَشْتَرِكُ فِيهَا"
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے عہد مبارک میں حج تمتع کرتے تھے۔ جناب بندار کی روایت میں ہے کہ ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ حج تمتع کیا تو ہم سات افراد کی طرف سے ایک گائے کی قربانی کرتے تھے۔ ہم سات آدمی اس میں شریک ہوتے تھے۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب ذكر أفعال اختلف الناس فى إباحته للمحرم، نصت سنة النبى صلى الله عليه وسلم أو دلت على إباحتها/حدیث: 2902]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 1318، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2902، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 4405، وأبو داود فى (سننه) برقم: 2807، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 10305، 19195، وأحمد فى (مسنده) برقم: 14486»
الرواة الحديث:
صحیح ابن خزیمہ کی حدیث نمبر 2902 کے فوائد و مسائل
الشيخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ، فوائد و مسائل، صحیح ابن خزیمہ ح : 2902
فوائد:
➊ ہدی کے اونٹ اور گائے میں سات سات افراد شریک ہو سکتے ہیں۔
➋ قربانی کے جانور اونٹ میں دس اور گائے میں سات افراد کی شمولیت جائز ہے۔
➊ ہدی کے اونٹ اور گائے میں سات سات افراد شریک ہو سکتے ہیں۔
➋ قربانی کے جانور اونٹ میں دس اور گائے میں سات افراد کی شمولیت جائز ہے۔
[صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع، حدیث/صفحہ نمبر: 2902]
Sahih Ibn Khuzaymah Hadith 2902 in Urdu
عطاء بن أبي رباح القرشي ← جابر بن عبد الله الأنصاري