صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
2082. (341) بَابُ تَرْكِ الرَّمَلِ فِي طَوَافِ الزِّيَارَةِ لِلْقَارِنِ، وَحُكْمُ الْمُفْرِدِ فِي هَذَا كَحُكْمِ الْقَارِنِ.
حج قران کرنے والا طواف زیارہ میں رمل نہیں کریگا۔ حج افراد کرنے والے کا حُکم بھی یہی ہے
حدیث نمبر: 2943
حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ عَبْدِ الأَعْلَى ، حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، حَدَّثَنِي ابْنُ جُرَيْجٍ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ،" أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمْ يَرْمُلْ فِي السَّبْعِ الَّذِي أَفَاضَ فِيهِ" ، وَقَالَ عَطَاءٌ: لا رَمَلَ فِيهِ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے طواف افاضہ کے سات چکّروں میں رمل نہیں کیا تھا، امام عطا کہتے ہیں کہ اس طواف میں رمل نہیں ہے۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب ذكر أفعال اختلف الناس فى إباحته للمحرم، نصت سنة النبى صلى الله عليه وسلم أو دلت على إباحتها/حدیث: 2943]
تخریج الحدیث: «اسناده صحيح، أخرجه ابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2943، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 1752، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 4156، وأبو داود فى (سننه) برقم: 2001، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 3060، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 9376»
الرواة الحديث:
صحیح ابن خزیمہ کی حدیث نمبر 2943 کے فوائد و مسائل
الشيخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ، فوائد و مسائل، صحیح ابن خزیمہ ح : 2943
فوائد:
➊ یہ حدیث دلیل ہے کہ طوافِ زیارت میں رمل مشروع نہیں ہے، جیسا کہ طوافِ قدوم میں مسنون ہے۔
➋ جمہور علماء کا بھی یہی موقف ہے۔ [سبل السلام: 29/4]
➊ یہ حدیث دلیل ہے کہ طوافِ زیارت میں رمل مشروع نہیں ہے، جیسا کہ طوافِ قدوم میں مسنون ہے۔
➋ جمہور علماء کا بھی یہی موقف ہے۔ [سبل السلام: 29/4]
[صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع، حدیث/صفحہ نمبر: 2943]
Sahih Ibn Khuzaymah Hadith 2943 in Urdu
عطاء بن أبي رباح القرشي ← عبد الله بن العباس القرشي